Mzee سٹوڈیو کی ریکارڈنگز کاآغاز کردیا گیاہے ۔ مظہرراہی

ملک آصف شہزاد کو Mzee سٹوڈیو کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیاگیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار اور Mzee سٹوڈیو کے سی ای او مظہرراہی نے معروف صحافی و پرموٹر ملک آصف شہزاد کو Mzee سٹوڈیو کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ تقرری گذشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران کی گئی۔مظہرراہی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ملک آصف شہزاد میوزک کی ترویج اور پرموشن کے لیئے ایک عرصہ سے کام کررہے ہیں انہوں نے چند معروف میوزک کمپنیز کے ساتھ بطور کوآرڈینیٹر کام کیا ہوا ہے اور انہیں آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ اور مینیجمنٹ کا وسیع تر تجربہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں Mzee سٹوڈیو کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے بتایاکہ Mzee سٹوڈیو کی تمام تر آڈیو ویڈیو ،میٹنگز گلوکاروں سے رابطے اور میڈیا پرموشن کے لیئے پریس کانفرنس وغیرہ کا انعقاد ملک آصف شہزاد کریں گے اور یہی Mzee سٹوڈیو کے ترجمان بھی ہوں گے۔مظہر راہی نے بتایاکہ ان دنوں Mzee سٹوڈیو کے لیئے گلوکاروں کا چناؤ کیا جارہاہے جس میں لیجنڈز کے نام فائنل کر لیئے گئے ہیں اور ان سے میٹنگز بھی کر لی گئی ہیں ان لیجنڈز کو ان کے اصل گانوں اور دھنوں کے ساتھ Mzee سٹوڈیو کے لیئے ریکارڈ کیا جائیگا تاکہ میوزک لورز کو ان کے اصل گیت اور دھنیں سننے کو مل سکیں ان گلوکاروں کی آڈیو ریکارڈنگز کے بعد اس کی ویڈیو کا کام شروع کردیا جائیگا اور ان گلوکاروں کے ساتھ ساتھ میوزیشنز بھی ان ویڈیوز میں نظر آئینگے ان لیجنڈز کے ساتھ دوسرے معروف اور نئے گلوکار بھی ریکارڈ کیئے جارہے ہیں ۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ ان دنوں اس کے سیزن ون پر کام شروع کردیا گیاہے اور اس کے سیزن 2 میں ان لیجنڈز کے ساتھ نئے گلوکاروں کو بھی موقع دیا جائیگا جو اپنا فن اپنی صلاحیتیں دکھا سکیں گے۔

شیئرکریں