فیشن ویک میں بے شمار پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کی بھرپور شرکت۔پاکستانی فیشن دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے
پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے سجایا ناروے میں فیشن ویک سکانستان فیشن ویک اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ ہوا اختتام پذیرمعروف فیشن ڈیزائنرز علی ذیشان، صائم علی دادا،ماریہ بی،سمیت دیگر نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی فیشن ویک میں بین الاقوامی ماڈلز نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کئے اس موقع پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی سمیت ایمبسڈر ظہیر خان ،سٹائلش بیوٹیشن عامر نوید،جان تھامس،ارم حق ،پایا ہارڈلسن،مسٹر شیخ، سہرش ریاض، اور ظل ہما سمیت معروف ناروین شخصیات اور فیشن کی دلدادا خواتین افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ریڈ کارپٹ پر معروف ماڈل لینا کامل نے میزبانی کی سکانستان فیشن ویک کے سی ای او امن شیخ نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی فیشن انڈسٹری سے منسلک ہوں جبکہ دو سالوں سے ناورے میں فیشن ویک اور فیشن ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے ہم اپنے پلیٹ فارم سے امن بھائی چارے کے ساتھ اپنے وطن کا سافٹ امیج بین الاقوامی سطح پر پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا گزشتہ سال کی اس سال بھی سکانستان فیشن ویک میں پاکستان سے نامور فیشن ڈیزائنرز کودعوت دی گئی تھی جنہوں نے اپنے عروسی ملبوسات سمیت دیگر خوبصورت ڈیزائن کردہ کپڑوں کو ریمپ کی زینت بنایا انہوں نے کہا ناروے سمیت پورے یورپ میں بہت بڑی تعداد پاکستانیوں سمیت دیگر ایشین افراد کی موجود ہے جو پاکستانی ملبوسات کو بے حد پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے ملکی ڈیزائنررز کو ایسا پلٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے زرمبادلہ بھی حاصل کرسکے ہماری فیشن انڈسٹری دنیا بھر میں تیزی سے اپنی جگہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ ایک مثبت پیغام بھی دنیا کے سامنے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ناروے کے بعد بہت جلد پاکستان میں بھی شاندار شو کا اہتمام کیا جائے گا۔
انجم شہزاد