مدھو کا سٹیج ڈرامہ’’چور مچائے شور‘‘ستارہ تھیٹر میں سپر ہٹ ہوگیا،

پہلے دن ہی کھڑکی تو ڑ رش دیکھنے میں آیا،عوام کی محبتوں کی مشکور ہوں، مدھو

رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد
مدھو کاستارہ تھیٹر میں ڈرامہ ’’چور مچائے شور‘‘سپر ہٹ ہوگیا، تفصیلات کے مطابق فلمسٹار مدھو ملتان میں ڈرامہ کرنے کے بعدآجکل ستارہ تھیٹر میں ڈرامہ ’’چور مچائے شور‘‘میں کام کر رہی ہیں،جس میں پہلے ہی دن کھڑکی توڑ رش دیکھنے میں آیا، اس سے قبل بھی مدھو ستارہ تھیٹر میں ہی پرفارم کرتی رہی ہیں مگر درمیان میں ایک ہفتہ ملتان ڈرامہ کرنے چلی گئی، مگر واپسی پر پھر ستارہ تھیٹر میں ہی ڈرامہ کیا، کیونکہ پرستار مدھو کا ڈرامہ دیکھنے آتے تھے اور مایوس ہو کر واپس چلے جاتے تھے، مدھو نے کہا کہ عوام کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیئے الفاظ نہیں ہیں،’’چور مچائے شور‘‘کی تحریر و ہدایات انور ماہی کی ہے، جبکہ پروڈیوسرسجاد چوہدری، عثمان چوہدری ہیں،اور یہ مدھو پروڈکشن کی پیشکش ہے، کاسٹ میں مدھو کے علاوہ انمول پیاری،روزی خان،نگینہ شہزادی،نعیم شوکی،اعجاز بیلی،کاشف برال،نذیر جانی،وقاص کیدو،اور انور ماہی شامل ہیں، ستارہ تھیٹر کے روح رواں حاجی محمد شفیق نے کہا کہ عوام کا رش ہی ستارہ تھیٹر کی کامیابی کی علامت ہے،

شیئرکریں
  • 14
    Shares