میگھا نے اپنا نیا صوفی کلام’’سب کا اللہ مالک‘‘کا ویڈیو مکمل کرلیا۔

معروف سٹیج اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی نے اپنا نیا صوفی کلام’’سب کا االلہ مالک‘‘کا ویڈیو مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس صوفی کلام کی ویڈیو گذشتہ روز مکمل کی گئی اس میوزک ویڈیو میں ان کے ساتھ معروف ماڈل ڈولی لیو نے بھی حصہ لیا۔اس صوفی کلام کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن زیشان لودھی ،ڈی او پی زین شاہ اور اس کے ملبوسات بلنگ نے تیار کیئے ہیں۔اس کلام کی کوریوگرافی وقاص علی اور زیشان علی جانو کی ہے یہ صوفی کلام لیو پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے تیار کیا گیاہے۔ایک ملاقات کے دوران میگھا جی نے بتایاکہ یہ ان کا دوسرا میوزک ویڈیو ہے اس سے قبل ان کا ’’دلدارجی‘‘ ریلیز ہوچکاہے جو سوشل میڈیاپر بیحد پسند کیا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں میگھا جی نے کہاکہ ان کا یہ دوسرا پراجیکٹ ایک صوفی کلام ہے جس کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے جو ان کے پرستاروں کے بیحد بھائے گا جبکہ لیو پروڈکشن کی پوری ٹیم نے پوری جانفشانی کے ساتھ اس میں کام کیا ہے سپیشلی ڈولی لیو کی خصوصی توجہ نے ان کے اس پراجیکٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔میگھا جی نے مذید کہاکہ اس کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیاگیاہے اور پورا ویڈیو بھی جلد ریلیز کردیا جائیگا۔جو ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیگا۔

انجم شہزاد

شیئرکریں