فلم لال کبوتر کی ٹیزر لانچنگ تقریب

لاہور میں آجکل فلمز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری ہے، جس میں لمز یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی فلمز بھی شامل ہیں، اس سلسلے میں الحمرا ہال ٹو میں فلم’’لال کبوتر‘‘کی ٹیزر لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں فلم کی پروڈکشن ٹیم کے علاوہ فلم کے ہیرو، ہیروین بھی شریک ہوئے، تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اعتزاز احسن تھے، فلم کے ڈائریکٹر کمال خان، پروڈیوسرز کامل، اور ہانیا ہیں،جبکہ ہیرو احمد علی اکبر، ہیروئن منشا پاشا ہیں،ڈائریکٹر ، پروڈیوسرز نے فلم کی تکمیل کے حوالے سے گفتگو کی، اور مہمانوں کے سوالوں کے جواب دیئے،ہیرو ہیروئن نے کہا کہ کمال خان کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، جلد ہی فلم ریلیز ہوگی،اور یقیناًہمارے پرستاروں کو پسند آئے گی
انجم شہزاد

شیئرکریں