اب پڑھی لکھی، اچھے گھرانوں کی لڑکیاں، شوبز میں اپنا آپ منوا رہی ہیں،مجھے میری توقع سے زیادہ کامیابی ملی،
کمپیئرنگ میں نام کمایا اب اداکاری میں بھی اپنا آپ منوانے کی خواہاں ہوں،
کون کہتا ہے کہ شوبز میں پڑھی لکھی یا اچھے گھرانوں کی لڑکیاں نہیں آتیں، وہ دور گیا ، جب ایک مخصوص علاقہ سے ہی شوبز میں لڑکیاں آیا کرتی تھیں، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے بس اچھے مواقع کم ملتے ہیں، ان خیالات کا اظہار، ماڈل، اداکارہ، کمپیئر مہوش چوہدری نے ایک ملاقات میں کیا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا تعلق ایک زمیندار پڑھی لکھی فیملی سے ہے، مجھے بچپن سے شوبز میں آنے کا کریز تھا ، مگر شوبز کے بارے میں عجیب باتیں سننے کو ملتی ہیں جس کی وجہ سے فیملی والوں نے اجازت مشکل سے دی، مگر انہیں مجھ پر اعتماد تھا کہ میں ان کا اعتماد کبھی نہیں توڑوں گی، اور نا ہی مجھے شہرت کے لیئے کسی شارٹ کٹ کی تلاش رہی ہے، میں نے ہمیشہ اپنے فن کی بدولت اپنا نام بنایا، بہت سے چینلز پر بطور ہوسٹ کام کر چکی ہوں ، اداکاری کی بے شمار آفرز ہیں، اچھا رول ملا تو ضرور کام کروں گی، کیونکہ اگر صرف سکرین پر نظر ہی آنا ہو تو ہوسٹنگ ہی بہت ہے، میں چاہوں گی کہ اداکری ہو تو پرفارمنس ہو میں شوپیس کے طور پر نہیں آنا چاہتی، مہوش چوہدری کا کہنا ہے کہ خود کو ٹی وی کی حد تک رکھوں گی، فی الحال فلم کا ارادہ نہیں،
انجم شہزاد