ہیلتھ کارڈ بھی ضرورت ہے، مگر فنکاروں کا ماہانہ وظیفہ بھی بحال کیا جائے، کامیڈین غفار لہری

ماہانہ وظیفہ کی بندش سے ہزاروں مستحق فنکاروں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے، وزیر ثقافت وظیفہ بحال کروا کے فنکاروں کی دعائیں لیں

ماہانہ وظیفہ ختم کر کے بے شمار فنکاروں کے چولھے ٹھنڈے کر دیئے گئے ہیں،ہیلتھ کارڈ بھی ضروری ہیں مگر خدارا مستحق فنکاروں کا ماہانہ وظیفہ بحال کیا جائے،ان خیالات کا اظہار نامور کامیڈین غفار لہری نے ایک ملاقات میں کیا،غفار لہری کا کہنا ہے کہ وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان مستحق فنکاروں کا وظیفہ بحال کروا کے ان کی دعائیں لیں ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا فن ہی میری پہچان ہے اور سب میرے والدین کی دعا کا نتیجہ ہے ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فن کے آگے کوئی رکاوٹ نہیں ، میں آجکل مختلف ٹی وی چینلز کے شوز کے ساتھ کمپنیز کے شوز میں مصروف ہوں، لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میرے فن کا دیوانے موجود ہیں، اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے گزشتہ دنوں بیرون ملک کی ایمبیسی کے شو میں بہت عزت ملی، حال ہی میں استاد حامد علی خان کے ساتھ سرکاری شو کر کے آیا، غفار لہری نے کہا کہ میرے استاد جی فلمسٹار لہری کا نام میرے نام کے ساتھ جڑا تو اللہ پاک نے مجھے رنگ لگا دیئے ، میرے استاد جو اس دنیا میں نہیں مگر ان کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، میں اپنے استاد کے فن کو آگے لیکر جا رہا ہوں، ون مین شو میں نثار بٹ سے بہت کچھ سیکھا آ ج سب کچھ انہی سینئرز کی بدولت ہوں، میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوا، میری دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو عزت اور روزی روٹی نصیب کرے،

انجم شہزاد

شیئرکریں