گلوکارہ فلک اعجازفلموں کی مصروف پلے بیک سنگر بن گئی،

فلم’’ سچی مچی‘‘کے گانے مکمل کرنے کے بعد ’’میرا دل چناں‘‘کے گانے ریکارڈ کر وا رہی ہیں

گلوکارہ فلم اعجاز فلموں کی مصروف گلوکارہ بن گئی ، آجکل فلم’’میرا دل چناں‘‘کے گانے ریکارڈ کروا رہی ہیں، اس سے پہلے ایک فلم، ’’سچی مچی‘‘کے گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں،جو جلد ہی ریلیز ہو رہی ہے، فلک اعجاز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سی فلموں کی آفرز ہیں، مگر میں مقدار کی بجائے میعار کی قائل ہوں، اس لیئے سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کر رہی ہوں، ایک فلم ’’یو ٹرن‘‘ کے گانے بھی کرنے ہیں، فلم اعجاز نے کہا کہ فلم ’’میرا دل چناں‘‘کے میوزک ڈائریکٹر ماسٹر سلیم حیدر ہیں، جو ٹی وی کے بھی معروف کمپوزر ہیں ان کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کا موقع ملا،شاعر واجد زبیری ہیں،، جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر صلاح الدین میراور ڈائریکٹر عظمت نواز ہیں،فلک اعجاز نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سینئرز کی عزت کی جس کا صلہ مجھے مل رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ روز مجھے سرائیکی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جو میرے لیئے اعزاز ہے، ایوارڈ کسی بھی فنکار کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے، مگر عوام کی پسندیدگی میرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے

شیئرکریں