معروف پاکستانی اداکار،فلمساز اسلم حسن 7 دسمبر کو خلیج ایوارڈ میں شرکت کرنے دوبئی جائیں گے

خلیج ایوارڈ میں شرکت کرنا میرے لیئے اعزاز ہے، زیر تکمیل فلم ’’خان بابا‘‘جلد مکمل ہو رہی ہے، فروری میں نئی فلم ’’پرامس‘‘کا آغاز کر رہے ہیں، ڈائریکٹر فیصل اعجاز ہیں

انگلینڈ میں مقیم پاکستانی اداکار و فلمساز اسلم حسن دسمبر کے پہلے ہفتے، پہلے خلیج ایوارڈ میں کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کرنے کے لیئے جا رہے ہیں، ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلم حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار ڈراموں میں کام کیا اور بزنس کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہوں مگر پاکستان سے اور شوبز سے رشتہ برقرار ہے، فلم ’’خان بابا‘‘ کی باقی ماندہ ریکارڈنگ جلد شروع کی جائے گی، جبکہ فروری میں نئی فلم ’’پرامس‘‘کا بھی آغاز کر رہے ہیں، جس میں ملک کے نامور فنکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا، دونوں فلموں کے ڈائریکٹر فیصل اعجاز ہیں،اسلم حسن کا کہنا ہے کہ نئی فلم کی کہانی اور کاسٹنگ پر کام جاری ہے، اسلم حسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوبئی میں ہونے والے پہلے خلیج ایوارڈ میں شرکت کر رہا ہوں جس میں نامور فنکار شریک ہوں گے، ایسی تقریبات ہونی چاہیں،جو با صلاحیت فنکاروں کے فن کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں، اس سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے

شیئرکریں