سٹیج اداکارہ ثناء خان کی سنگم تھیٹر میں سالگرہ، ساتھی فنکاروں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا

ساتھی فنکار فیملی کی طرح ہوتے ہیں، مل کر سالگرہ منا کر اچھا لگا، ساتھی فنکاروں کا ہلہ گلہ

رپورٹ، انجم شہزاد،

سٹیج کی نامور اداکارہ ثناء خان آجکل سنگم تھیٹر کوٹ عبدالمالک میں سٹیج ڈرامہ ’’منڈے رنگباز‘‘ میں کام کر رہی ہیں، گزشتہ روز ثناء خان کی سالگرہ تھی، ساتھی فنکاروں کو پتہ چلا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ،ثناء خان کی سالگرہ تقریب مل کر منائی جائے، کہاں منائی جائے اس پر سب کا متفقہ فیصلہ تھا کہ سنگم تھیٹر میں ہی ، ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ثناء خان کی سالگرہ کا کیک مل کر کاٹا جائے، ثناء خان جب تھیٹر پہنچی تو سب فنکاروں نے مل کے ثناء خان کا استقبال کیا، اور پھر مل کر سٹیج پر ہی کیک کاٹا گیا، ساتھی فنکاروں نے پھولوں کے گلدستے اور تحائف دیئے، ’’منڈے رنگباز‘‘کی کاسٹ میں ثناء خان کے علاوہ حرا نو، سحر خان،سحر صدیقی، سونیاشہزادی،صبا ناز،چاندنی سحر،ہمایوں چیتا،ذوالفقار بابر،سجاد کمال، علی خان، آصف بھارا، نعیم ا لحسن،شاہد سکندر، بٹ شرارتی،بلال راجہ شامل ہیں،تھیٹر کے چیئرمین ملک غفور،ہیں، جبکہ ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر ایم وقاص ہیں، تمام لوگ سالگرہ تقریب میں شامل ہوئے، اس موقع پر ثناء خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار ایک فیملی کی طرح ہوتے کیونکہ ہم اتنا ٹائم فیملی کے ساتھ نہیں گزارتے جتنا فنکار ایک دوسرے کے ساتھ اس لیئے مجھے ساتھ فنکاروں کے ساتھ سالگرہ منا کے اچھا لگا اور یہ تقریب مجھے ہمیشہ یاد رہے گی،

شیئرکریں
  • 2
    Shares