ماڈل اقرا مقصود ٹی وی شو’’روز کے فیشن‘‘کی کمپیئربن گئی،

پروگرام نجی چینل کے لیئے ریکارڈ ہوگا، جس کے ڈائریکٹر شازی خان ہوں گے

لاہور(شوبز رپورٹر)ماڈل و اداکارہ اقراء مقصودبطور کمپیئر جلد نجی ٹی وی چینل کے لیئے پروگرام’’روز کے فیشن‘‘کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی، اس شو کے ڈائریکٹر شازی خان جبکہ پروڈیوسر چوہدری مبین کمبوہ ہیں، گزشتہ دنوں ’’بگ ویژن‘‘کے روح رواں ، معروف کمرشل میکر، و ڈرامہ ڈائریکٹر شازی خان اور اقرا مقصود کے درمیان معائدہ طے پا گیا، جلد ہی شو کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اور شو نجی ٹی وی چینل پر آن ائیر ہوگا، ایک ملاقات میں شازی خان نے کہا کہ شو ایک نجی چینل کے لیئے ریکارڈ ہو رہا ہے ، جس میں فیشن کے موضوع پر بات ہوگی، فیشن ایونٹس کی جھلک دیکھنے کو ملے گی، اس کے لیئے کسی روٹین کمپیئر کی بجائے فیشن انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل کا انتخاب کیا گیا ہے، اور تمام ٹیم پروفیشنل ہے، جن میں اس شو کے ڈی او پی اقبال شاہ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد افتخار،سٹل فوٹو گرافر یعقوب بھٹی، اور کوارڈینیٹر انجم شہزاد ہیں، جلد شو کی ریکارڈنگ کا آغاز ہو رہا ہے،
Back to Conversion Tool

شیئرکریں
  • 3
    Shares