عامر سمیع خان کے پرستاروں کے لیئے خوشخبری،ایف ایم RJ بن گئے۔

ایف ایم95 پنجاب رنگ پر’’لہور لہوراے‘‘ کے نام سے ہراتوار شوہوسٹ کریں گے۔مس ثمرین عامر بھی ان کا ساتھ دینگی۔

عامر سمیع خان کے پرستاروں کے لیئے خوشخبری،ایف ایم RJ بن گئے۔،ایف ایم95 پنجاب رنگ پر ہراتوار شوہوسٹ کریں گے۔مس ثمرین عامر بھی ان کا ساتھ دینگی۔دونوں کی ہٹ جوڑی اب ایف ایم 95 پر ایک شو ہوسٹ کرینگے جس میں عامر سمیع خان کے ساتھ ثمرین عامر بھی بطور آر جے پروگرام ہوسٹ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عامر سمیع خان ایف ایم 95 پر بطور آرجے اپنا کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ان کے شوکا نام ’’لہور لہوراے‘‘ ہوگا جو لائیو پروگرام ہوگا۔اس شوکو ہراتوار شام 6 بجے پیش کیا جائیگا۔اس لائیوشومیں ان کے ہمراہ ایف ایم 95 کی معروف ہوسٹ مس ثمرین عامر بھی ہوں گی اس شومیں معروف گلوکار ،اداکار و کامیڈین شریک ہوا کرینگے اور پرستاروں کے ساتھ لائیو گفتگوکے ساتھ ساتھ ان کی فرمائش پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا کریں گے۔ایک ملاقات کے دوران عامر سمیع خان نے بتایاکہ ایف ایم پر بطور آر جے آنے کا پروگرام کافی عرصہ سے تھا مگر اپنی مصروفیت کی بناء پر وہ شروع نہیں کرپارہے تھے مگر اب باقاعدہ انہوں نے اس کی پلاننگ کرلی ہے اور اس اتوار کی شام ان کا پہلا پروگرام آن ائیر ہوگا۔عامر سمیع خان نے بتایاکہ ’’لہور لہوراے‘‘ ایف ایم95 پنجاب رنگ کا رکھا گیا نام ہے جس میں وہ پنجاب کی ثقافت ،لاہور کے موسم ،کھیل،اور کلچرکو پیش کرینگے۔عامر سمیع خان اور مس ثمرین عامر نے ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر(پلاک) کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی کاوشیں اور محبت ہے کہ ہم اپنا ٹیلنٹ FM-95 پنجاب رنگ سے پرموٹ کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔مس ثمرین عامر جو کچھ عرصہ قبل گھریلو مصروفیات کی بناء پر ایف ایم95 سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرچکی تھیں اب دوبارہ’’لہور لہور اے‘‘ سے جوائن کرینگی ان کے سننے والوں کی ایک کثیر تعداد ان کی واپسی کو خوشدلی سے ویلکم کہے گی۔عامر سمیع خان نے مذید کہاکہ مس ثمرین عامر کی مخصوص ادائیگی سے ان کے پروگرام کی لسنرشپ میں اور بھی اضافہ ہوگا اور وہ دونوں اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنے میں کامیاب ہوں گے
انجم شہزاد

شیئرکریں