آرٹسٹ ایسوسی ایشن پاکستان ملتان کی نئی باڈی کا پہلا اجلاس

اجلاس میں اغراض و مقاصد اور منشور پیش کیا گیا،

آرٹسٹ ایسوسی ایشن پاکستان ملتان باڈی کی نو منتخب باڈی کا اجلاس گزشتہ دنوں بابر تھیٹر ملتان میں منعقد ہوا،اجلاس میں ممبران کے علاوہ فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تنظیم کے نومنتخب صدر رمضان شہزاد نے کہا اس تنظیم کے 1441ممبرز ہیں،اس تنظیم کو رجسٹرڈ کروانے کے لیئے بہت محنت کی ہے ،یہ تنظیم فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے بنائی گئی ہے،ہماری کوشش ہے کہ مستحق فنکاروں کی امداد بھی کی جائے جس کی مثال گزشتہ دنوں تین مستحق فنکاروں کو فی کس دس ہزار امداد دی گئی،جبکہ 50فنکاروں کو ماہانہ بنیادوں پر گھریلو راشن فراہم کیا جا رہا ہے،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ویجی لینس کمیٹی و اے ڈی سی جی کرم بخش مانا، عبدالجبار،یوسف کامران،حیدر، سلیم، باری نے بھی مختصر خطاب کیااس موقع پر فنکاروں اور مہمانوں کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی، اور یہ بھی اچھا ہے کہ تنظیم فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیئے سرگرداں ہے،

رفیق مغل

شیئرکریں
  • 5
    Shares