گلوکارہ میگھا کے پہلے ویڈیو ’’دلدار جی‘‘میں فیشن آئیکون ماڈل ڈولی کی زبردست پرفارمنس

سونگ’’دلدار جی‘‘کاٹیزرسوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی، مقبولیت حاصل کر گیا،لاکھوں لائکس،

رپورٹ۔انجم شہزاد

فلمسٹار ، اداکارہ میگھا بطور گلوکارہ فیلڈ میں آتے ہی اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، کیونکہ وہ پروفیشنل اداکارہ ہیں، جنہوں نے نا صرف ٹی وی بلکہ فلم اور سٹیج میں اپنی منفرد پہچان برقرار رکھی، جس فیلڈ میں کام کیا اپنی محنت سے اپنے فن کا لوہا منوایا، اب گلوکاری کی فیلڈ میں آئی ہیں، تو وہاں بھی ہر کام پروفیشنل انداز سے کر رہی ہیں، یعنی کچھ عرصہ خاموشی سے میوزک کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد میوزک فیلڈ میں آنے کا باقاعدہ اعلان کیا، اور جب فیلڈ میں آگئی تو نئے سنگرز کی طرح سینئرز کے گانے ریمکس ریکارڈ کر کے شہرت حاصل کرنے کی بجائے خود اپنے گانے ریکارڈ کروانے کو ترجیع دی اور اس کے لیئے ملک کے نامور سنگر، میوزک ڈائریکٹر طارق طافو کی خدمات حاصل کیں، اورچار گانے ریکارڈ کیئے، جن میں ایک گیت ایسا بھی تھا جوانڈین سنگر کے ساتھ ریکارڈ کیا، اسی گیت کا سولو ورژن’’دلدار جی دلدار جی‘‘بھی ہے، جب ویڈیوز بنانے کی باری آئی تو پھر اس میں بھی پروفیشنل ٹیم کا ہی انتخاب کیا، گزشتہ دنوں اداکارہ،و گلوکارہ، میگھا کے پہلے ویڈیو سانگ کی شوٹنگز مکمل ہوئیں جس میں نامور فیشن آئیکون ، اور’’ لیؤپروڈکشن ‘‘کی سی ای او ،ماڈل ڈولی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارم کیا جس میں ان کے ساتھ ماڈل وہاب نے ماڈلنگ کی، اس ویڈیو کو ’’لیو پروڈکشنز‘‘کے بینر سے بنایا گیا، جس کے لیئے ڈریسز ’بلنک‘‘کے تھے، جبکہ میک اپ ’’بیوٹی کنسیپٹ‘‘کا تھا، اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ مقامی ’’مارکی‘‘میں کی گئی، اور اس ویڈیو کا تھیم ایسا تھا جیسے کسی کی مہندی کی تقریب ہو، اس کے لیئے ماڈل ’’ڈولی‘‘خصوصی طور پر تیار ہوئیں، ان کے ساتھ پوری ٹیم تھی جو پرفارم کر رہی تھی جن میں ماڈل وہاب کے علاوہ ڈانس کے لیئے کوریو گرافر سجاد پرنس کی ٹیم کئی روز تک ریہرسل کرتی رہی،جس میں بینش خان،عائشہ خان،عائشہ، ساحل شیخ،احتشام اور دوسرے شامل تھے،اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عثمان شاہ۔ گیت کا شاندار میوزک طارق طافو کا ہے،ویڈیو گیت کے لیئے کوارڈینیشن عبدالرحمان جامی کی ہے جو کمپنی کے ایم ڈی بھی ہیں،ڈائریکٹر ذیشان لودھی ہیں،جبکہ ڈی او پی زین شاہ ہیں،اس گیت کی ویڈیو کے لیئے مہندی کا سیٹ تیار کیا گیا تھا، جس میں ’’ڈولی‘‘ نے دولہن کا رول کیا جبکہ میگھا نے خود دولہن کی سہیلی کا کردار کیا ، جبکہ وہاب دولہا بنے تھے، سیٹ پر یہ ہی لگ رہا تھا کہ کسی کی مہندی پر آئے ہیں، اس موقع پر میگھا، ڈولی، طارق طافو، اور میگھا کے شوہر نوید شریف سے گفتگو ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے پہلے گانے کی ویڈیو بن رہی ہے، اس کے لیئے ایک پروفیشنل ٹیم میرے ساتھ ہے، یعنی ’’لیؤ پروڈکشنز‘‘ان کے کریڈٹ پرلیؤ سٹائل ایوارڈ شوز کے علاوہ کافی سنگرز کی ویڈیوز بھی ہیں، ڈولی میری دوست بھی ہیں، مگر بہت باصلاحیت ہیں، ان کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا،مجھے گلوکاری کا تو بہت عرصہ سے شوق تھا میں نے شوق دبا رکھا تھا، میرے شوہر نے میری حوصلہ افزائی کی اور یوں میں گلوکاری فیلڈ میں آئی، اس گیت کی شاعری بہت زبردست ہے، سننے والے پسند کرتے ہیں، طارق طافو اور ان کے والد نامور موسیقار استاد طافو خان نے گانے پر بڑی محنت کی ہے، اب ویڈیو تکمیل کےآخری مراحل میں ہے، جلدیہ ویڈیو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز ہوگی، میگھا کے شوہر نوید شریف نے کہا کہ ٹیلنٹ انسان کے اندر ہوتا ہے جو چھپانے سے چھپتا نہیں ایک نا ایک دن باہر آ ہی جاتا ہے، اور میگھا میں گلوکاری کا بھی ٹیلنٹ تھا جو وہ باہر نکال نہیں رہی تھی، مگر میں نے کہا کہ آپ گلوکاری کرو ، جس طرح اللہ پاک نے اداکاری میں نام دیا اس فیلڈ میں بھی عزت ملے گی، گلوکار اور موسیقار طارق طافو نے کہا کہ اداکارہ میگھا نے جس طرح اداکاری میں نام کمایا ، اور گلوکاری میں جس طرح محنت کر رہی ہیں، وہ دن دور نہیں کہ میگھا ہمارے ملک کی نامور گلوکارہ بھی ہوں گی، رہی بات ویڈیو کی تو میں ڈولی کی صلاحیتوں کا پہلے ہی معترف ہوں اس گیت کی تیاری دیکھ کر لگ رہا ہے کہ مہندی کی تقریبات کے لیئے یہ گیت عوام میں مقبولیت حاصل کرے گا، ’’ڈولی‘‘نے کہا کہ ادارہ میگھا میری سہیلی بھی ہیں، ہم نے کافی کام ایک ساتھ کیا ہے اور جب مجھے پتہ چلا تھا کہ وہ گلوکاری کی فیلڈ میں آرہی ہیں، تو مجھے بہت خوشی ہوئی تھی، اب میگھا نے میری کمپنی پر اعتماد کیااور اپنے پہلے سونگ’’دلدار جی‘‘کی ویڈیو بنانے کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دی ،جب میں نے اور میری ٹیم نے گیت سنا تو اس کے لیئے سٹوری بورڈ لکھا گیا جس کے لیئے میرے علاوہ میری پوری ٹیم نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس کی مثال آپ کے سامنے ہے، ہمیں اس گانے سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ڈولی نے کہا کہ شادی بیاہ کے گانے آجکل سنگرز بہت کم بنا رہے ہیں، اور میگھا نے یہ گانا بنا کے اپنے پرستاروں کو ایک تحفہ دیا ہے، میگھا نے کہا کہ میں جس طرح سرپرائز دیتی رہتی ہوں یہ گانا میرے پرستار ضرور پسند کریں گے، اس ویڈیو کے بعد دیگر گانوں کی ویڈیوز بھی بنائی جائیں گی

شیئرکریں