مظہرراہی نے کوک سٹوڈیو کی طرز پر M-zee سٹوڈیو شروع کردیا۔

پاکستان بھر میں آڈیشن کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے جلد ریکارڈنگز کا آغاز کردیا جائیگا۔مظہرراہی

پہلے سیزن میں پاکستان کے معروف گلوکار اپنے سپرہٹ گیتوں کی ریکارڈنگ کروائیں گے ۔

نئے ٹیلنٹ کو اس کے ہر سیزن میں شامل کیا جائیگا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ایک بہتر پلیٹ فارم ملنے سے اپنی صلاحیتوں کو بہترانداز سے پیش کرسکیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے کوک سٹوڈیو طرز پر اپنا ذاتی M-zee سٹوڈیو بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق مظہرراہی نے کوک سٹوڈیو سے خائف میوزک لورز کو میوزک کی اصل شکل دکھانے اور میوزک کو پرموٹ کرنے کے لیئے اپنا ذاتی M-zee سٹوڈیو کے نام سے پراجیکٹ شروع کردیا۔اس کے لیئے انہوں نے کلک سٹوڈیو میں میوزک ریکارڈ کرنا شروع کردیا ہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ M-zee سٹوڈیو میں پاکستان کے لیجنڈزاور نامور گلوکاروں کے گیت شامل کیئے جائیں گے جو ان کی آواز میں ہی ہوں گے جبکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیئے M-zee سٹوڈیو کا پلیٹ فارم مہیا کردیاجائیگا۔M-zee سٹوڈیو کے کو آرڈینیٹر ملک آصف شہزاد ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے کہM-zee سٹوڈیو کا سوشل میڈیا پر آفیشل پیج بھی بنا دیا گیا ہے جس پر گلوکار اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اس پیج پر رجسٹریشن کروانے والے گلوکاروں کا لاہور،کراچی،ملتان اور فیصل آباد میں آڈیشن لیا جائیگا جس میں کامیاب ہونے والے گلوکاروں کوM-zee سٹوڈیو میں شامل کیا جائیگا۔مظہرراہی نے کہاکہ M-zee سٹوڈیو کے سیزن 1 کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا گیاہے جس میں مظہراہی،انضی،دیبا کرن،سائرہ نسیم،شوکت علی،تنویر آفریدی،اکرم راہی،میڈم افشاں،شازیہ منظور،بشریٰ صادق،شبنم مجید،مراتب علی،حوریہ خان،ماہیر سیال،مہرین ظفر،نصیراحمد خواجہ سمیت دیگرگلوکار شامل ہوں گے۔سیزن 1 کی آڈیو ریکارڈنگ کے بعد ایک بہت بڑا سیٹ لگایا جائیگا جو باقاعدہ ڈیزائن کیا جائیگا اور اس پراصل میوزیشنزکے ساتھ ان کے ویڈیوز ریکارڈ کیئے جائینگے۔مظہرراہی نے کہا کہ لیجنڈز ہمارے ملک اور ثقافت کا سفیر ہوتے ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کو پرموٹ کرتے ہیں اس لیئے ہم ان کے اوریجنل میوزک اور اصل گلوکاروں کو اس میں شامل کررہے ہیں مظہرراہی نے مذید کہاکہ نئے ٹیلنٹ کو اس کے ہر سیزن میں شامل کیا جائیگا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ایک بہتر پلیٹ فارم ملنے سے اپنی صلاحیتوں کو بہترانداز سے پیش کرسکیں M-zee سٹوڈیو کو ٹی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی چلایا جائیگا۔
انجم شہزاد

شیئرکریں