عاصمہ راج کی سالگرہ،قریبی دوستوں اور فیملی کی شرکت،

سالگرہ تقریب بہن لالی راج کی طرف سے سرپرائز تھا جس کا علم نہیں تھا۔عاصمہ راج

معروف ماڈل واداکارہ عاصمہ راج کی سالگرہ گذشتہ روز منائی گئی،قریبی دوستوں اور فیملی کے افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق عاصمہ راج کی سالگرہ تقریب کا اہتمام ان کی بہن لالی راج نے کیا تھا عاصمہ راج نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یہ سالگرہ تقریب ان کے لیئے ایک سرپرائز تھا جو ان کی بہن لالی راج نے دیا تھا جس پر وہ انکی مشکور ہیں۔اس سالگرہ تقریب میں ان کی فیملی کے افراد اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں چوہدری عمر،لالی راج،شہباز شوکت ،عائشہ ملک اور اقصیٰ ملک شامل ہیں۔عاصمہ راج نے کہا کہ وہ اتنی پیاری تقریب کا انتظام کرنے پر لالی راج اور تقریب میں شریک ہو کر مبارکباد ،دعائیں اور تحائف دینے پر سب کی شکر گزار ہیں ۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔لالی راج نے عاصمہ راج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عاصمہ راج میری بہن ہونے کے ساتھ ساتھ میری بہترین دوست بھی ہے اس کا سالگرہ منانے کا پروگرام نہیں تھا مگر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اس کی خوشیاں نہ مناؤں اس لیئے میں نے اسے بتائے بغیر تقریب کا اہتمام کیا اور سب کو انوائٹ بھی کیا میں نے سب کو عاصمہ راج سے یہ بتانے سے منع کیا تھا ورنہ یہ سرپرائز نہ رہتا۔لالی راج نے کہاکہ عاصمہ راج میری خوشیاں بھی اسی طرح مناتی ہے اس لیئے میں نے بھی اس کی خوشیاں منانے کے لیئے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

انجم شہزاد

شیئرکریں