اس چینل پر پرستاروں کو میرے تمام ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گے۔
معروف اداکارہ ،کمپئیر و گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ نے ایک معروف پرموشنل کمپنی سے اپنے نام کا آفیشل یوٹیوب چینل بنوایاہے جس کی تشہیر انہوں نے سوشل میڈیا گروپس میں کرنی شروع کردی ہے ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہوں نے یہ چینل اپنے پرستاروں کی بھرپور فرمائش پر بنوایا ہے کیونکہ وہ اکثر ان سے ان کی ویڈیوز لنک پوچھتے رہتے تھے جو مختلف یوٹیوب چینلز پر ملتی تھیں اس لیئے انہوں نے پرستاروں کی سہولت کے لیئے اپنے نام کا ہی یو ٹیوب چینل بنوا لیا ہے۔عینی طاہرہ نے اپنے پرستاروں سے استدعا کی ہے کہ وہ میری تمام تر ویڈیوز دیکھنے کے لیئے’’Annietahira ‘ ‘ کے نام سے ان کا یوٹیوب چینل سرچ کریں اور ان کی تمام تر ویڈیو اسی چینل میں پائیں عینی طاہرہ نے کہاکہ اس میں ان کے گانوں کی تمام تر ویڈیوز موجود ہیں اور وہ کوشش کررہی ہیں کہ اپنے اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں اور شوزکی ویڈیوز بھی اس میں اپلوڈ کرلیں تاکہ پرستاروں کو ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔عینی طاہرہ نے کہاکہ آجکل ڈیجیٹل دور ہے پرستار تمام کام ایک کلک پر مانگتے ہیں اس لیئے ان کی سہولت کے لیئے اپنا چینل بنایا ہے تاکہ وہ اپنے ڈیسک ٹاپ،لیپ ٹاپ اور موبائل پر فوراً میرا چینل سرچ کرلیں عینی طاہرہ نے مذید کہاکہ پرستار میرا چینل دیکھنے کے ساتھ ساتھ اسے سبسکرائب بھی کریں لائک بھی کریں اور اسے دوسرے پیجز پر شئیر بھی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے دیکھ سکیں۔
انجم شہزاد