معروف سٹیج اداکارہ مسکان بیگ آج سے ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق مسکان بیگ آج سے سٹارلٹ تھیٹر ملتان میں لگنے والے سٹیج ڈرامے’’عاشق ڈاکو‘‘ میں کام کررہی ہیں۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر چوہدری ریاض اور ملک سوہنا ہیں جبکہ مصنف ہدائتکار زوارحسین بلوچ ہیں۔ایک ملاقات کے دوران مسکان بیگ نے بتایاکہ میں نے کبھی بھی لاہور ،کراچی اورفیصل آباکے تھیٹر میں فرق محسوس نہیں کیا میں نے اپنی پرفارمنس کی طرف ہی دھیان دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مسکان بیگ نے کہاکہ میں ملتان میں پہلی مرتبہ پرفار م کررہی ہوں مگر مجھے یقین ہے کہ میری پرفارمنس کی بدولت مجھے ملتان کی عوام بھی بھرپور پیار اور پسندیدگی سے نوازے گی۔مسکان بیگ نے کہاکہ میں نے سب سے زیادہ کراچی تھیٹر پر پرفارم کیا ہے اور وہاں میری ہرپرفارمنس کو سراہا جاتا ہے ملتان تھیٹر پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیئے میں نے بھرپور تیاری کی ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ یہاں مقابلہ سخت ہوگا اور مجھے اپنا آپ منوا کر جاناہوگا۔’’عاشق ڈاکو‘‘ میں ان کے ہمراہ اداکارہ مدھو،آئمہ خان او رمستانی ناز بھی پرفارم کررہی ہیں۔
انجم شہزاد

مسکان بیگ آج سے ملتان میں ’’عاشق ڈاکو‘‘ میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔
شیئرکریں