فلمسٹار مدھوکے ڈرامہ ’’سالی نخرے والی ‘‘نے ستارہ تھیٹر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے

(رپورٹ، و تصاویر، انجم شہزاد)

فلمسٹار مدھو کا نام فلم کے بعد تھیٹر میں بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا ،لاہور کے علاوہ ،گوجرانوالہ،ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی میں کامیاب ڈراموں کے بعد مدھو آجکل ستارہ تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں، ان کاستارہ تھیٹر میں ایک ماہ مسلسل ڈرامے کامیاب ہوئے ہیں، آجکل ڈرامہ ’’سالی نخرے والی‘‘مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، ستارہ تھیٹر لاہور کے مضافاتی علاقہ گجومتہ میں واقع ہے،، نہائت خوبصورت ہال ہے، جس میں شائقین ڈرامہ کی تفریح طبع کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈرامے پیش کیئے جاتے ہیں، ستارہ تھیٹر کے روح رواں حاجی محمد شفیق ہیں، جو شوبز انڈسٹری خاص کر فلم کے حوالے سے ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنہوں نے بے تحاشا فلمیں بنائیں، ستارہ تھیٹرکے روح رواں ہیں،اور کافی عرصہ سے سٹیج ڈراموں میں بھی نام بنایا ہے،، آجکل بھی ان کے ستارہ تھیٹر کا ڈرامہ ’’سالی نخرے والی‘‘عوام میں بے پناہ مقبول ہو رہا ہے۔، ڈرامہ شروع ہونے سے قبل ہی ٹکٹ لینے والوں کی ایک لمبی قطار دیکھنے کو ملتی ہے،جس کی نمایاں کاسٹ میں مدھو،، شازیہ بلوچ،انمول پیاری،آسیہ،وقاص کیدو، طارق پرنس، دانیال مغل، نعیم شو کی کا شف برال، عاطف چن،، نذیر جانی،اعجاز بیلی،،اور دیگر شامل ہیں، ڈرامہ مدھو پروڈکشن،کی پیشکش ہے، جبکہ تحریر و ہدایات راجہ مشتاق حیدر کی ہیں،مشتاق حیدر کا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں ڈرامہ موضوع کے اعتبار سے بھی پسند کیا جا رہا جس میں ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی دیا جا رہا ہے، ڈرامہ کا مین کردار فلمسٹار مدھو کا ہے ، ان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی محبتوں کی مشکور ہوں، تمام شہروں میں میرے کام کے دیوانے موجود ہیں، ستارہ تھیٹر میں پرفارم کر کے ہمیشہ اچھا لگا، اس لیئے بار بار یہاں آتی ہوں، شازیہ بلوچ نے کہا کہ حاجی شفیق نہائیت نفیس انسان ہیں، ان کے ساتھ پلے میں کام کر کے اچھا لگا،مدھو نہائت ٹیلنٹٹد فنکارہ ہیں، مدھو پروڈکشن میں کام کر کے اچھا لگا، میرے پرستار خاص کر میرے پر ستار میرے کام کو سراہتے ہیں،طارق پرنس، ، وقاص کیدو، دانیال مغل، نعیم شوکی اور اعجاز بیلی، سبھی کے کام کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، حاجی شفیق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھے تفریحی ڈرامے پیش کرنے کی کوشش کی اس وجہ سے لوگ آتے ہیں، ہمارے تھیٹر کی وجہ سے اکژر ڈرامہ شائقین دیگر تھیٹرز کی بجائے ستارہ تھیٹر کو ترجیع دیتے ہیں،اسی وجہ سے اکژ کچھ لوگ جیلس بھی ہو جاتے ہیں، کسی کی کامیابی سے خوش ہونا چاہیے،میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہمیشہ پیار محبت بانٹا ہے،ہمارے تھیٹر میں فیملیز بھی ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں،

شیئرکریں