میرا پڑھی ہوئی نعت(آقا دے روضے دا منظر)عوام میں مقبول ہو رہی ہے،شبانہ عباس

معروف نعت خواں ، اور صوفی گائیک شبانہ عباس نے ربیع الاول کی مناسبت سے اپنا نیا البم مکمل کر لیا ہے، جس میں سے ایک نعت ’’آقا دے روضے دا منظر‘‘ ریلیز ہوگئی ہے، اور ریلیز ہوتے ہی مقبول عام ہو گئی،ایک ملاقات میں شبانہ عباس نے بتایا کہ اس البم کی شاعری نامور شاعر ایس ایم صادق کی ہے، البم کا کلام بہت اچھا اور عوامی ہے، جو ایس ایم صادق نے روضہ رسول پر حاضری کے دوران لکھا ہے،اور اس البم اور نعت کو ایس ایم گولڈ کمپنی ریلیز کر رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں شبانہ عباس نے کہا کہ نعت سکول کے زمانہ سے پڑھ رہی ہوں، بہت سے مقابلوں میں حصہ لیا اور اکژمقابلے جیتے خاص کر ہیر گائیکی کا مقابلہ جیتا تو خوشی ہوئی کیونکہ اس مقابلہ میں میرے ساتھ مرد حضرات بھی مقابلے میں شامل تھے، شبانہ عباس نے کہا کہ جلد ہی دیگر صوفی کلام کے ساتھ ساتھ ہیر کی البم بھی ریلیز کر رہی ہوں اس کی ریکارڈنگ بھی ایس ایم صادق کے سٹوڈیو میں ہوگی اور وہی اس کو ریلیز کریں گے
انجم شہزاد

شیئرکریں