کامیابی کے لیئے شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتا ہوں،فاروق مترو

کامیابی کے لیئے شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتا ہوں، ان خیالات کا ااظہار نوجوان بھنگڑا سٹار فاروق مترو نے ایک ملاقات میں کیا، ایک سوال کے جواب میں فاروق مترو کا کہنا تھا کہ آجکل کے فنکار شوبز میں کامیابی کا شارٹ کٹ تلاش کرتے ہیں، اگر ٹیلنٹ ہو تو شارٹ کٹ کی ضرورت نہیں رہتی، ہاں یہ ضرور ہے کہ کامیابی کے لیئے ایک ہٹ آئٹم کا ہونا ضروری ہے،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تو ربیع الاول کا مہینہ ہے اس با برکت مہینے کے بعد اپنی ویڈیوز ریلیز کروں گا،ویڈیوز پر کام جاری ہے، فاروق مترو نے کہا کہ ٹی وی چینلز اور شوز میں تمام نامور فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر چکا ہوں سب نے ہمیشہ پیاردیا، میں بھی تمام سینئرز کی عزت کرتا ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا کیونکہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے،
انجم شہزاد

شیئرکریں