معروف فیشن فوٹو گرافر اینڈ ایونٹ آرگنائزر کاظم وحید فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

معروف فیشن ایونٹ آرگنائزر کاظم وحید سینما انڈسٹری میں بھی آگئے، آجکل ایک بڑے بجٹ کی انٹرنیشنل فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں بتایا کہ ابھی سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے، سکرپٹ مکمل کرنے کے بعد کاسٹنگ کی جائے گی، فلم میں نامور فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی موقع فراہم کیا جائے گا، اس کے لیئے جلد ہی لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں آڈیشنز کیئے جائیں گے، کاظم وحید کا کہنا ہے کہ فلم انٹرنیشنل میعار کی اور انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیئے بنائی جائے گی، جس میں پاکستانی ثقافت کے ساتھ انٹرنیشنل کلچر بھی ڈسکس کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی کی جائے گی، جس میں انٹرنیشنل فنکار بھی کام کریں گے
انجم شہزاد

شیئرکریں