وسیم حسن نے نجی ٹی وی پر ’’دی رائل شو ود وسیم حسن‘‘ سٹارٹ کردیا۔

ریکارڈنگز کا سلسلہ زور و شور سے جاری، پاکستان کا واحد شو ہے جس میں سیاست کو ڈسکس کر کے کامیڈی نہیں ہوگی

معروف کمپئیروسیم حسن نے نجی ٹی وی پر’’دی رائل شوودوسیم حسن‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس شوکی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں نجی ٹی وی کے سیٹ پر کی گئی جس میں ان کے کو ہوسٹ محتار احمد تھے اس پہلے شو کی ریکارڈنگ میں معروف ڈیزائنروگلوکارہ ربیعہ منہاس،عمران رشید،اورنگزیب لغاری اور ماڈل علیزے راجپوت نے شرکت کی اس کے بعد بھی ریکارڈنگز مسلسل ہو رہی ہیں اب ہونے والی ریکارڈنگ میں پہلے پاکستانی سکھ گلوکار جسی سنگھ لائلپوریا بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے،ایک ملاقات کے دوران وسیم حسن نے بتایاکہ یہ پاکستان کا ایک بہت بڑا ٹیلنٹ شوہوگا جس میں ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع دیاجائیگا ، اس شو میں پاکستانی کلچر کو بھی اچھے طریقے سے اجاگر کیا جائے گا، کیونکہ نوجوان نسل اپنے کلچر سے نا آشنا ہے،ایک سوال کے جواب میں وسیم حسن نے کہاکہ ’’دی رائل شو ود وسیم حسن‘‘ سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی اور بغیر کسی سفارش کے انہیں پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔اور اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کامیڈی، کے ساتھ فیشن، میوزک، ڈانس ، اداکاری، تمام شعبوں کو شامل کیا گیا ہے،یہ ایک مکمل فیملی شو ہوگا جس میں ماں ، بہن، بیوی، بیٹی، کے ساتھ بیٹھ کے شرمندگی محسوس نہیں ہوگی، ہم اس شو کے ذریعے دکھی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں، وسیم حسن نے کہا کہ اس پروگرام میں کامیڈی سیگمنٹ بھی ہے، مگر یہ واحد شو ہوگا جس میں سیاست کو ڈسکس کیئے بنا بھی کامیڈی دیکھنے اور سننے کو ملے گی ،اس پروگرام کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرخرم ’’ڈی ڈی بھائی‘‘ہیں، جبکہ پروڈیوسر اعزاز قریشی ہیں۔شو جلد ہی نجی ٹی وی چینل پر آن ائیر ہوگا

رپورٹ، انجم شہزاد

شیئرکریں