معروف پاکستانی شاعرہ اور تھریڈنگ آرٹسٹ’’بیا جی‘‘کی امریکہ میں منعقدہ نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت

معروف شاعرہ ریحانہ قمر کی خصوصی دعوت پر امریکہ آئی ہوں، پذیرائی دیکھ کر آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے، نغمانہ خورشید’’بیا جی‘‘

رپورٹ؛؛ انجم شہزاد

پاکستان کی معروف شاعرہ اور تھریڈنگ آرٹس کی واحد بین الاقوامی پاکستانی آرٹسٹ نغمانہ خورشیدعرف ’’بیا جی‘‘آجکل امریکہ کے دورے پر ہیں،جہاں وہ ایک بین الاقوامی نمائش میں خاص مہمان کے طور پر مدعو کی گئی ہیں،جہاں پر ان کی عزیز دوست اور امریکہ میں مقیم پاکستانی معروف شاعرہ ریحانہ قمراور ان کیے شوہر نے اپنی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کااہتمام کیا، جس میں امریکہ میں مقیم دوست احباب کے علاوہ شاعرات،اور کمیونٹی لیڈرز نے بھی شرکت کی،اور ’’بیا جی‘‘کی شخصیت،انکے کام، اور شاعری پر گفتگو کی اور انہیں امریکہ آنے پر خوش آمدید کہا،اس موقع پر اپنا اپنا کلام بھی پیش کیا، ریحانہ قمر نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’بیا جی‘‘ کی یہاں آمد خوش آئند ہے،اور کہا کہ ہاکستانی آرٹسٹس اور ادیبوں کی امریکہ آمدسے پاکستانیوں کو فخر محسوس ہوتا ہے،اور اس طرح ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،اور ادبی محفلوں کے انعقاد سے ادب کو بھی ترویج ملتی ہے،گفتگو کے دوران ’’بیا جی ‘‘ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،اور اپنے تاثرات کو امریکہ میں مقیم کمیونٹی اور باالخصوص خواتین کے نام ایک پیغام میں ان کی کوششوں کو سراہا کہ وہ گھروں کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور ادبی سرگرمیوں اورذمہ داریوں کو بھی خوب نبھا کر ادب کی خدمت کر رہی ہیں،اس عشائیہ میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں مسٹر اینڈ مسز دولت صدیقی،مسٹر اینڈ مسز خواجہ انور،مسز عطیہ گل،زوبیہ وقاص،عنبرین ارشد،یاسمین نجم،مومنہ،تقی،فرجی،منور،شکیلہ رحمان،بینا شامی،اور معروف گلوکارہ شازیہ ارشد،شامل ہیں،آخر میں شرکاء کی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی،یاد رہے کہ ’’بیا جی‘‘ریحانہ قمر کی مہمان ہیں،وہ مزید کچھ ہفتے امریکہ رہیں گی، اور کچھ دیگر تقریبات میں بھی شریک ہوں گی

شیئرکریں