پاکستان رائٹرز کونسل کے زیراہتمام معروف صحافی و فیچررائٹر ندیم نظرکے جنم دن کی مناسبت سے مقامی ریستوران میں تقریب استقبالیہ منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر کثیر اہل ادب و فن نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اختر حسین عزمی، زاہد حسن، شہزاد فراموش،مرزا محمد یٰسین بیگ، الطاف احمد، حسیب اعجاز عاشر،غلام محی الدین ،عقیل خان ، شکیل خان سعدیہ یاسین، شفاعت مرزا، عبدالقدوس،مہر شوکت علی ، میاں اقبال،شریف عابد اور اکبر علی نمایاں تھے۔ڈاکٹر اختر حسین عزمی نے پروقار تقریب کے انعقاد پر پاکستان رائٹرز کونسل کو خراج تحسین پیش کیا اور صاحب تقریب کو جنم دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،زاہد حسن نے کہا کہ ندیم نظر عظیم باپ غلام محی الدین نظر کے فرزند ہیں اور انہوں نے اپنے کام اور طرز معاملہ سے خود کو ان کا بجا طور پر جانشین منوایا ہے ، ایسے بیٹوں پر یقیناًوالدین احساس تفاخر کیا کرتے ہیں ،سینئر صحافی و دانشور شہزاد فراموش نے کہا کہ صحافتی میدان میں مجھے ایک لمبے عرصے تک ندیم نظر کے زیرسایہ کام کرنے کا موقع ملا ہے ، یہ اپنے جونیئرز پر بہت اعتماد کرتے ہیں اور انہیں انگلی پکڑ کر ساتھ چلنا سکھاتے ہیں ،مرزا محمد یٰسین بیگ جو پاکستان رائٹرز کونسل کے روح رواں بھی ہیں نے اپنے خطاب میں تقریب میں آمد پر شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہمارا پلیٹ فارم ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو قلم ، کتاب، لفظ، حرف اور علم سے پیارکرتے ہیں اور ہم گاہے اپنے دوستوں سے بہر ملاقات کے طور پر ایسی محافل سجاتے رہتے ہیں تاکہ مکالمے کی فضا برقرار رہ سکے ،الطاف احمد صدر PWCنے کہا کہ ندیم نظر ہمارے جیسے نئے لوگوں کے لیے مینارہ نور اور رول ماڈل ہیں ، حسیب اعجاز عاشر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ندیم نظر عرصہ پچیس سال سے دشت صحافت کی سیاحی میں مصروف ہیں اور اس وقت حالات حاضرہ پر ان کے تحریر کردہ فیچرز ایک مستند حوالہ بن چکے ہیں ،انہوں نے یہ مقام مسلسل محنت سے حاصل کیا ہے ،سعدیہ یاسین نے کہا ہم خوش قسمت ہیں جو ندیم نظر جیسے سینئراستاد کے عہد میں جی رہے ہیں ۔ ندیم نظر نے اپنے خطاب میں پاکستان رائٹرز کونسل کا خوبصورت استقبالیہ پر شکریہ اداکرتے ہوئے ، ادب اور سماجی اقدار کے فروغ کے لیے پاکستان رائٹرز کونسل کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر پاکستان رائٹرز کونسل کی طرف سے ندیم نظر کو پھول اور تحائف پیش کیے گئے اور تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔
پاکتان رائٹرز کونسل کے زیراہتمام تقریب میں معروف صحافی و فیچررائٹر ندیم نظر کو مختلف شخصیات سالگرہ کے موقع پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کررہی ہیں۔