کرکٹ لیگ کی مینجمنٹ کمیٹی نے چوہدری خرم ریاض گجر کو پیٹرن انچیف مقرر کردیا

فائیوفیوچر میڈیا کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(شوبز رپورٹر)فایؤ فیوچر میڈیا کرکٹ لیگ کا اعلان کر دیا گیا،گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران مینجمنٹ کمیٹی نے چوہدری خرم ریاض گجر کو میڈیا کرکٹ لیگ کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا،چوہدری خرم ریاض گجر کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اس طرح کے کلچر اینڈ سپورٹس ایونٹس کا انعقاد خوش آئند بات ہے،اور ہماری گجر یوتھ فورم کی طرف سے اس ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا،فایؤ فیوچر میڈیا کرکٹ لیگ کے سی ای او شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ اس کرکٹ لیگ کے ذریعے ہم میڈیا رپورٹرز،اینکرز،کیمرہ مین،ریئل اسٹیٹ، فلم، ٹی وی، سٹیج، کی ٹیموں کے ذریعے سرسبز پاکستان کا خوبصورت پیغام پہنچانا چاہتے ہیں،فایؤ فیوچر میڈیا کرکٹ لیگ کے چیئرمین چوہدری ماجد نواز نے کہاکہ عنقریب ایونٹ کی تاریخ اور ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی،میڈیا کرکٹ لیگ کی مینجمنٹ کمیٹی میں تزئین احمد وائس چیئرمین، اقبال چوہدری صدر،اسلم چشتی جنرل سیکرٹری،نامزد کردیا گیا،اقبال چوہدری نے کہا کہ ایونٹ کے اختتام پر شاندار لایؤ میوزک کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا،

شیئرکریں