لالی راج عامرسمیع خان کی ’’تیرے ڈمپل کمال لگدے‘‘ میں کام کرینگی

عامرسمیع خان کو ڈمپل گرل مل گئی،


معروف بھنگڑا سٹار عامر سمیع خان کو ڈمپل گرل مل گئی،ماڈل واداکارہ لالی راج ’’تیرے ڈمپل کمال لگدے‘‘ میں ماڈلنگ کریں گی،تفصیلات کے مطابق گلوکار عامر سمیع خان کو اپنے نئے گانے’’تیرے ڈمپل کمال لگدے‘‘ کے لیئے ایسی ماڈل کی تلاش تھی جس پر سچ میں ڈمپل پڑتے ہوں مگر کافی تلاش کے بعد بھی انہیں مذکورہ لڑکی نہیں ملی۔کافی عرصہ تلاش و بسیار کے بعد انہیں آخر کار ڈمپل گرل مل ہی گئی۔اداکارہ و ماڈل لالی راج سے ملنے کے بعد عامر سمیع خان کو لگا کہ لالی راج ہی ان کی ڈمپل گرل بن سکتی ہے کیونکہ لالی راج کی گالوں پر سچ میں ڈمپل پڑتے ہیں۔اس گانے کا میوزک استاد خاور حسین نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن ملک آصف شہزاد دینگے جبکہ اس کا سٹوری بورڈ معروف آر جے مس ثمرین عامر لکھیں گی۔اس ویڈیو میں لالی راج کے ساتھ معروف ماڈل فیصل بٹ،میاں وقاص اور بابری بٹ ماڈلنگ کریں گے۔سٹائل و میک اپ نیناز سیلون کا ہوگا جبکہ وارڈ روب لیو کانسیپٹ مہیا کرے گی۔اس کے ڈی او پی اے ڈی ملک ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران عامر سمیع خان نے بتایاکہ لالی راج ایک بہت اچھی ماڈل و پرفارمر ہیں اور اب تک بہت سارے ویڈیوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں عامر سمیع خان نے مذید کہاکہ مجھے ڈمپل گرل کی تلاش تھی اور خوش قسمتی سے لالی راج کو ڈمپل پڑتے ہیں یہ ویڈیو بہت جلد ساز گولڈ پروڈکشن اور کلک سٹوڈیو کے اشتراک سے تیار کیا جائیگا۔
رپورٹ،انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 3
    Shares