میوزک شوکے دوران ہنی سنگھ نے یعقوب عاطف بلبلہ کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔

ان سے بہتر ریپ کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔یویو ہنی سنگھ
معروف بھارتی رپ سٹار یویو ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے،ان سے بہتر رہ کوئی پرفارم نہیں کرسکتاہنی سنگھ کا اعتراف،تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں مقبول ریپ سٹار یویو ہنی سنگھ نے معروف پاکستانی گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ کا دوبئی میں منعقد ہونیوالے ایک میوزک شومیں جب’’پانی کا بلبلہ‘‘ سنا اور اس میں پیش کیئے جانیوالے ریپ کو سنا تو ان کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے بھارتی ریپ سٹار یویو ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں تو گانے میں چند سیکنڈ کا ریپ پیش کرتا ہوں جبکہ ان کا ریپ تو پندرہ منٹ سے زیادہ کا ہے اور اتنے تسلسل کے ساتھ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ریپ سٹار ان کے آگے نہیں ٹک سکتا۔اس موقع پر یعقوب عاطف بلبلہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ان کا ’’پانی کا بلبلہ‘‘ دنیا بھرمیں مقبول ہو چکاہے اور جہاں بھی انہوں نے پرفارم کیا ہے بڑے بڑے گلوکار ان کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوجاتے ہیں ایک سوال کے جواب میں یعقوب عاطف بلبلہ نے کہاکہ یہ ان کے رب کا خاص کرم ہے کہ پہلے دن سے لے کر ابتک وہ اس آئٹم کو کامیابی سے پرفارم کررہے ہیں اور اتنا لمبا ریپ پرفارم کرنے کے باوجود بھی ان کو سانس نہیں چڑھتا انہوں نے کہاکہ جب اس گانے کو ریکارڈ کروایا گیا تھا تو سٹوڈیو کا ریکارڈنگ فیتہ ختم ہوگیا تھا کیونکہ اس کا ایک انترہ 15 منٹ سے زیادہ کا ہے اور چار انترے پورے ہونے سے پہلے ہی ان کا فیتہ ختم ہوگیا تھا۔یعقوب عاطف نے مذید بتایاکہ یہ گانا ان کی پہچان بن چکاہے اور اس کی مقبولیت کی وجہ سے ہی ایک مشہور پینٹ کمپنی نے اس کا جنگل اپنی نئی کمرشل میں شامل کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ آجکل اسٹیج ڈراموں میں بھی اس گانے کو پرفارم کررہے ہیں اور اسے بیحد پسند کیا جارہاہے۔
رپورٹ،انجم شہزاد

شیئرکریں