لاہور(شوبز رپورٹر)گلوکاروں میں صوفی کلام اور نعتیہ کلام ریکارڈ کروانے کا جنون دیکھنے میں نظر آرہا ہے، خاص کر ربیع الاول کے دنوں میں گلوکار نعت بھی ریکارڈ کرواتے ہیں، اس طرح معروف فوک گلوکار شفقت ممتاز المعروف پپو مان نے بھی نعتیہ کلام ریکارڈ کیا ہے، اس کی ریکارڈنگ ایچ پی سٹوڈیو میں حفیظ ملک نے کی اس حوالے سے پپو مان کا کہنا ہے کہ میں نے اس سے قبل بھی نعتیہ البم ریلیز کی تھی ،اللہ پاک نے جب آواز دی ہے ، تو اس کے محبوب کی ثناء خوانی کے ذریعے حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے جس کا مجھے بھرپور رسپانس ملا، اب بھی جو نعت ریکارڈ کی ہے ، حفیط ملک اپنی کمپنی ایچ پی گولڈ کے زیر اہتمام ریلیز کریں گے، جلد ہی اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی سٹارٹ کی جائے گی، اور یقیناًمیرے پرستار پسند کریں گے،
