لاہور(شوبز رپورٹر)فلم، اور سٹیج کی نامور اداکارہ، ڈانسنگ کوئین ندا چوہدری9 نومبر سے ساہیوال میں میرین تھیٹر کے ڈرامہ ’’رنگ دے بسنتی‘‘میں جلوے دکھائے گی،ایک ملاقات میں ندا چوہدری نے بتایاکہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں پرفارم کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ندا چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں بتایالاہور میں کام کا اپنا مزہ ہے مگر دیگر شہروں میں ہمارے بہت پرستار ہیں ان کی محبت میں دیگر شہروں میں پرفارم کرتی ہوں، ’’رنگ دے بسنتی‘ کے پروڈیوسر کاشی بٹ ہیں، جن کا ڈرامہ انڈسٹری میں بڑا نام ہے،ساہیوال کے میرین تھیٹر میں آجکل ڈرامے کافی اچھے جا رہے ہیں،ڈرامہ کی کاسٹ بھی اچھی ہے، اس ڈرامے کے آرگنائزرشہزاد زیدی ہیں،ندا چوہدری نے کہا کہ اس ڈرامے کے لیئے میں نے ایک خصوصی آئٹم سونگ تیار کیا ہے، جس میں میری پرفارمنس کو میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں گے
