مظہرراہی نے اپنا نیا گانا’’جیویں نچدی شکیرا‘‘ مکمل کرلیا۔

دو نئے گانے ’’سوہنا معشوق‘‘ اور ’’سجناں وے روائیں نہ‘‘ کی ویڈیو بھی مکمل ہو چکی ہے جلد ریلیز ہوں گے۔مظہرراہی
بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا کنگ مظہرراہی نے اپنا نیا گانا ’’جیویں نچدی شکیرا‘‘ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس کی ریکارڈنگ گذشتہ روز کلک سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جسے عامر سمیع خان نے ریکارڈ کیا اس گانے کی شاعری ساجد کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی میوزک ارینجمنٹ کاشف نے کی ہے ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ اس گانے کی ویڈیو بھی اسی ہفتے میں مکمل کی جائیگی جس کی ویڈیو ڈائریکشن ملک آصف شہزاد دینگے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ ان کے دو نئے گانے ’’سوہنا معشوق‘‘ اور ’’سجناں وے روائیں نہ‘‘ کی ویڈیو بھی مکمل ہو چکی ہے جس کی ایڈیٹنگ ان دنوں کی جارہی ہے ان گانوں کی ڈائریکشن سلیم خان نے دی تھی ان کے یہ دو گانے اسی ماہ سوشل میڈیا اور چینلز پر آن ائیر دئیے جائنگے جبکہ ان کا نیا گانا’’جیویں نچدی شکیرا‘‘ کو اگلے ماہ ریلیز کیا جائیگا۔اس گانے میں ان کے ہمراہ فلک اعجاز نے بھی فیٹ کیا ہے۔
رپورٹ،انجم شہزاد

شیئرکریں