لاہور(شوبز رپورٹر)میرین تھیٹر ساہیوال میں آجکل سٹیج ڈرامہ’’نا چھیڑ ملنگاں نوں‘‘کافی مقبول جا رہا ہے، جس کی تحریر و ہدایات نسیم وکی کی ہے، جبکہ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر کاشی بٹ ہیں،اور آرگنائزر شہزاد زیدی ہیں، اس ڈرامہ میں دیگر فنکاروں کے ساتھ فریحہ خان کی پرفارمنس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، ایک ملاقات میں فریحہ خان نے کہا کہ میں نسیم وکی اور کاشی بٹ کی مشکور ہوں،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کسی سے جیلس نہیں ہوں ، میرا کام ہی میری پہچان ہے، کامیابی کے لیے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرتی،
شیئرکریں