فلم’’سچی مچی‘‘میرے فنی کیرئیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،فلک اعجاز

کچھ ڈراموں کے ٹائٹل سونگز بھی ریکارڈ کروارہی،سب سینئرز کی دعاوں کی وجہ سے ہے

لاہور(شوبز رپورٹر)میں نے باقاعدہ میوزک کی تربیت حاصل کی ہے، استاد رؤف سے سیکھا، اور فلمی انگ مجھے طافو خان نے سکھایا، ان خیالات کا اظہار گلوکارہ فلک اعجاز نے ایک ملاقات میں کیا، ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ بطور پلے بیک سنگر میری فلم ’’سچی مچی‘‘جلد ریلیز ہوگی، اس میں میرے گیت شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں فلک اعجاز نے کہا کہ ملکہ ترنم میری آئیدیل ہیں ، میں ان جیسا تو کبھی نہیں بن سکتی، کیونکہ میں تو ان کے قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں، فلک اعجاز نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد یا زبان نہیں ہوتی،اردو،پنجابی کے ساتھ سرائیکی میں بھی گیت ریکارڈ کروایا ہے، میں اس وقت تک سینکڑوں گیت ریکارڈ کروا چکی ہوں، اور جلد ہی اپنے گیت جو ریکارڈ کیئے ان کی ویڈیوز بھی بنا رہی ہوں،فلک اعجاز نے کہا کہ جلد ہی صوفی کلام بھی ریکارڈ کرواؤں گی، ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں خود پر کسی مخصوص سٹائل کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی، فلک اعجاز نے کہا کہ میں اب بھی ریاض کرتی ہوں ، ایک سوال کے جواب میں فلک اعجاز نے کہا کہ آل پاکستان میوزک کانفرنس کی ونر ہونے کا بھی اعزاز میرے پاس ہے

شیئرکریں