صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں کمرشل ڈراموں کی تاریخ دینے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

انجم شہزاد
صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں کمرشل ڈراموں کی تاریخ دینے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔جس کی منظوری کے بعد الحمراء میں کمرشل ڈرامے اسٹیج کرنے کی اجازت ہوگی۔اس پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان ہونگے جبکہ باقی اراکین میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر ،چییرمین الحمراء آرٹس کونسل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اور ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچرالحمراء شامل ہیں۔واضح رہے الحمراء آرٹس کونسل میں کمرشل ڈراموں کی تاریخ دینے کے حوالے سے سینئر فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو ترجیح دی جائے گی،

شیئرکریں