ایشین کلچر ل ا یسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 20نومبر کو اسلام آباد میں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔

(رپورٹ، انجم شہزاد)
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب20نومبر کو منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈز تقریب میں لاہور سے فنکار شریک ہونگے ۔ ان میں گلوکار انوررفیع ، گلوکارہ گلاب علی ، فوک گلوکار عباس جٹ ، گلوکار فہدعلی ،کامیڈین حسن عباس ، ڈانس پرفارمرز میں دیا جٹ ،پریا خان ، میری رضا،فیاض بھلی اور بی ڈی اے ڈانس گروپ،کوریوگرافر فیاض خان اور ورسٹائل گروپ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے معروف سنگر نصیر احمد خواجہ بھی پرفارم کریں گے۔ علاوہ ازیں لیونگ لیجنڈ مصنف، ھدایت کار، فلم ساز سید نور اور دیگر لیجنڈز اداکار، تخلیق کار بھی تقریب میں شریک ہونگے۔
سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں تقریب کے لئے جو اراکین منتخب کئے ہیں ان میں چیف آرگنائزر ایس۔ ایم۔ رضا شاہ ہونگے۔ جبکہ اراکین آرگنائزنگ کمیٹی میں سید سجادکاظمی، معروف صحافی عاشق حسین سہو، سلطان رومیل شامل ہیں۔ سید سہیل بخاری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں تقریب منعقد کی جارہی ہے اور یہ تقریب بھی لاہور کی تقریبات کی طرح ایک شاندار اور یاد گار تقریب ہوگی

شیئرکریں