معروف فلم، ٹی وی اداکار،اورنگزیب لغاری کی سالگرہ تقریب،ساتھی فنکاروں کی بھرپور شرکت

ایسی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی، کیونکہ آجکل شوبز تقریبات کا فقدان ہے، ہم فنکار فیملی کی طرح ہوتے ہیں،

اورنگزیب لغاری کی سالگرہ کا اہتمام آپشنز ریسٹورنٹ ، اور ایک نجی چینل کے پروڈیوسر اعزاز قریشی نے کیا تھا

(رپورٹ و تصاویر،،انجم شہزاد)

فلم، ٹی وی اور سٹیج اداکار اورنگزیب لغاری کا نام شوبز اور عام افراد میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ، ان کے کریڈٹ پر بہت سے ڈرامے، فلمیں ہیں، فلم ہو یا ٹی وی انہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے اپنی منفرد شناخت بنائی، بہت سے لازوال کردار کیئے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر دلعزیز فنکار ہیں، آجکل وہ ہر شوبز تقریب کی جان سمجھے جاتے ہیں، نوجوان فنکاروں میں بھی بہت مقبول ہیں، جس کی وجہ یہ کہ وہ ہر کسی سے محبت سے ملتے ہیں، اور اکژسینئرز کی طرح ان کا رویہ غصے والا نہیں ہوتا، بلکہ کوئی جانتا ہو نا جانتا ہو سبھی سے پیار محبت اخلاق سے ملتے ہیں، گزشتہ دنوں ان کی سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس سالگرہ تقریب کے لیئے ایک نجی ٹی وی چینل کے سینئر اور نوجوان پروڈیوسر اعزاز قریشی نے آپشنز ریسٹورنٹ میں کیا،اعزاز قریشی بھی ہر تقریب کی جان ہوتے ہیں اور اورنگزیب لغاری ان سے اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں، اسی لیئے اعزاز قریشی نے بھی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اس خوبصورت تقریب کا اہتمام آپشنز ریسٹورنٹ کے ساتھ مل کر کیا جس میں ریسٹورنٹ کے جنرل مینجر محمد کاشف مہمانوں کے استقبال کے لیئے خود موجودتھے، کیونکہ ریسٹورنٹ کے سی ای او، ڈاکٹر قیصر رفیق یہاں موجود نہیں تھے اس لیئے ان کی نمائندگی ریسٹورنٹ کے جی ایم نے کی، تقریب میں جن نمایاں فنکاروں نے شرکت کی ان میں نوجوان اداکاروں اور ماڈلز کے علاوہ اسد ملک، جاوید رضوی،خالد بٹ، شیر میانداد خان،ببرک شاہ، اشرف خان،وسیم حسن،خرم ڈی ڈی بھائی،افتخار افی،کامران مجاہد، اور دیگر موجود تھے، سالگرہ کے لیئے کیک خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا، جس پر اورانگزیب لغاری کی خوبصورت سی تصویر بنی ہوئی تھی، جب کیک ٹیبل پر لایا گیا تو تقریب میں موجود سب فنکاروں نے پسند کیا، اور اورنگزیب لغاری نے ایک جملہ بولا کہ آج کیسا وقت آیا ہے کہ مجھے خود پر ہی چھری چلانی پڑے گی، جس پر محفل زعفران زار بن گئی، تالیوں کی گونج میں اورنگزیب لغاری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، مہمانوں نے اورنگزیب لغاری کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف دیئے، اورنگزیب لغاری نے مہمانوں کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا جبکہ کچھ دوستوں نے ان کو بھی کیک کھلایا، اس موقع پر معروف قوال شیر میانداد خان نے پرفارم بھی کیا اور کہا کہ لغاری صاحب ہمارے سینئر ہیں ان کی خوشی میں شامل ہونا بڑا اچھا لگا، اسد ملک نے کہا کہ اورنزیب لغاری سے کافی عرصہ سے پیار محبت کا رشتہ ہے کیونکہ ہم فنکار ہی ایک دوسرے کے لیئے فیملی کی طرح ہوتے ان کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہیں ، اشرف خان نے کہا کہ لغاری صاحب ہمارے لاڈلے اور دلارے ہیں، خالد بٹ نے کہا کہ ہم نے بہت کام ایک ساتھ کیا بہت ٹائم ایک ساتھ گزرا ہمیشہ انہوں نے پیار کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہم ان کے ساتھ ہیں، ببرک شاہ نے کہا کہ لغاری صاحب کی لمبی زندگی کے لیئے دعا گو ہوں، معروف رائٹر افتخار افی نے کہا کہ لغاری صاحب ہنس مکھ طبیعت کے مالک ہیں، سب کی خوشیوں میں شریک ہوتے یہی وجہ ہے کہ سب ان کی تقریب میں شریک ہیں،آپشنز ریسٹورنٹ کے جی ایم نے اپنی طرف سے اور سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق کی طرف سے پھول اور تحائف پیش کیئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاآخر میں اورنگزیب لغاری نے مہمانوں اور خاص کر آپشنز ریسٹورنٹ اور اعزاز قریشی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی اچھی تقریب سجائی، اورنگزیب لغاری نے کہا کہ آپ سب میرے فیملی ممبرزہیں اور ہمیں ایسی خوشیاں ایسے ہی منانی چاہیءں، آخر میں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی، مہمانوں کا کہنا تھا کہ سالگرہ تقریب یادگار تقریب بن گئی اس طرح ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں مل کر منانی چاہیں،

شیئرکریں