فرانسیسی نژاد پاکستانی ماڈل و اداکار فرحان علی ڈاکٹر اجمل ملک کی فلم’’آئی ہیٹ لو‘‘کی شوٹنگز کے لیئے پاکستان آگئے

رپورٹ۔ انجم شہزاد

فرانسیسی نژاد پاکستانی ماڈل و اداکار فرحان علی کو معروف ڈائریکٹر اجمل ملک نے اپنی نئی فلم’’آئی ہیٹ لو‘‘ میں بطور ہیرو سائن کر لیا، فرحان علی فلم کی شوٹنگز کے لیئے پاکستان آگئے، ایک ملاقات میں فرحان علی نے کہا کہ میں ڈاکٹر اجمل ملک کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی فلم میں مجھے بطور ہیرو سائن کیا، اس فلم میں فلم ٹی وی ، سٹیج کے نمایاں فنکار کام کار رہے ہیں،میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، فرحان علی نے کہا کہ جس طرح میں نے ماڈلنگ میں نام بنایا، امید ہے فلم سکرین پر بھی لوگ مجھے پسند کریں گے، اسی ہفتے سے فلم کے دوسرے سپیل کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگا، فرحان علی نے کہا کہ میں اپنے کردار پر بھرپور محنت کروں گا کیونکہ ایسا چانس بار بار نہیں ملتا

شیئرکریں