اداکاری اور گلوکاری دونوں شعبوں میں یکساں مقبول اور مصروف ہوں، عینی طاہرہ

رپورٹ، انجم شہزاد

اداکاری اور گلوکاری دونوں شعبوں میں مقبول اور مصروف ہوں، ان خیالات کا اظہار عینی طاہرہ نے ایک ملاقات میں کیا ، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی وی پر میرا سٹکام ’’ویلکم ٹو نواب گھر ‘‘ بہت زیادہ پسند کیا گیا، جبکہ آجکل ’’منجی کتھے ڈاہواں‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکاری، گلوکاری ساتھ ، ساتھ جاری ہے، آجکل میں سرائیکی گانے بھی ریکارڈ کروا رہی ہوں ، کیونکہ سرائیکی گانے نوجوان نسل میں مقبول ہیں، مختلف چینلز کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں، عینی طاہرہ نے کہا کہ فلموں کی بھی آفرز ہیں، ابھی فی الحال ٹائم نہیں ہے، عینی طاہرہ نے کہا کہ جلد ہی میری ویڈیوز بھی مختلف چینلز پر آن ائیر ہوں گی، عینی طاہرہ نے کہا کہ میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوئی، بہت جولی طبیعت کی مالک ہوں، جلد ہی پروڈکشن کا بھی آغاز کر رہی ہوں جس کے تحت ویڈیوز اور ٹی وی ڈرامے پروڈیوس کروں گی

شیئرکریں