اداکاری اور ماڈلنگ کی بہت سی آفرزہیں، مگر میں بطور کمپئیر ہی اپنی پہچان بنانے کی خواہاں ہوں – کمپیئر اسوہ عثمانی

لاہور(شوبز رپورٹر) اداکاری اور ماڈلنگ کی بہت سی آفرزہیں، مگر میں بطور کمپئیر ہی اپنی پہچان بنانے کی خواہاں ہوں، ان خیالات کا اظہار کمپیئر اسوہ عثمانی نے ایک ملاقات میں کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تعلیم بھی جاری ہے ، ’’ماس کام ‘‘کی سٹوڈنٹ ہوں، پڑھائی کا بھی حرج ہوتا ہے اگر ماڈلنگ یا اداکاری کی، اسوہ عثمانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمپیئرنگ کاآغاز سکول کالج اور یونیورسٹی سے ہی کیا، شروع سے ہی میرے اندر خود اعتمادی ہے یہی وجہ ہے کہ گھر والے میرے راستے کی دیوار نہیں بنے، کیونکہ میں نے اپنی پڑھائی کو متاثر نہیں ہونے دیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کود کو طفل مکتب سمجھتی ہوں سینئرز کی ہمیشہ عزت کی اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، اسوہ عثمانی نے کہا کہ سینئرز ہمارے لیئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں