گلوکاری میری روح میں سمائی ہے،پاکستان جیسی محبت کہیں نہیں ملی، جاوید باجوہ

جلد پاکستان آکر کنزی روز کے ساتھ ایک نیو پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر رہا ہوں
لاہور(شوبز رپورٹر)گلوکاری میری روح میں سمائی ہوئی ہے، اندرون ملک و بیرون ملک مجھے جو پذیرائی ملی اس پر اپنے پرستاروں کا مشکور ہوں، ان خیالات کا اظہار بیرون ملک مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا، جاوید باجوہ کا تعلق پاکستان سے ہے مگر قطر میں جاب کے سلسلے میں مقیم ہیں، مگر شوز کے لیئے پاکستان اور بیرون ملک آنا جانا لگا رہتا ہے، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جو رسپانس پاکستان میں ملتا ہے ایسا کہیں نہیں، جاوید باجوہ نے کہا گزشتہ سال میرا ایک البم’’اکھیاں دا کی کریئے‘‘اس میں میرے ساتھ کنزی روز نے پرفارم کیا، لوگوں نے ہمارا یہ البم کافی پسند کیا اسی وجہ سے میرا حوصلہ بڑھا،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی پرفارم کیا ، لیکن جب بھی پاکستان سے بلاوہ آتا میں سب کام چھوڑ کے آجاتا، جاوید باجوہ نے کہا کہ میں جلد ہی پاکستان آرہا ہوں اور اپنے نئے پروجیکٹ پر کام سٹارٹ کروں گا، آڈیو کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی ریلیز کروں گا، جاوید باجوہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سینیئرز سے سیکھنے کی کوشش کی، پاکستان اور ہمسایہ ملک کے فنکاروں کو گنگناتا ہوں مگر کسی کو کاپی نہیں کرتا، متاثر ہونا اور بات ہے، جلد ہی پاکستان آکر کنزی روز کے ساتھ ایک نیو پراجیکٹ سٹارٹ کر رہا ہوں

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں