فلمسٹار مدھوکے ڈرامہ ’’نچدی میرے نال‘‘نے ستارہ تھیٹر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے

فلمسٹار مدھو کا نام فلم کے بعد تھیٹر میں بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں،لاہور کے علاوہ ،گوجرانوالہ،ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی میں کامیاب ڈراموں کے بعد مدھو آجکل ستارہ تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں، ان کا ڈرامہ ’’نچدی میرے نال‘‘مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، ستارہ تھیٹر لاہور کے مضافاتی علاقہ گجومتہ میں واقع ہے،، نہائت خوبصورت ہال ہے، جس میں شائقین ڈرامہ کی تفریح طبع کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈرامے پیش کیئے جاتے ہیں، ستارہ تھیٹر کے روح رواں حاجی محمد شفیق ہیں، جو شوبز انڈسٹری خاص کر فلم کت حوالے سے ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنہوں نے بے تحاشا فلمیں بنائیں، ستارہ تھیٹر میں زیادہ تر ڈرامے ان کی اپنی پروڈکشن کے ہی ہوتے ہیں، آجکل بھی ان کا ڈرامہ ’’نچدی میرے نال‘‘عوام میں بے پناہ مقبول ہو رہا ہے۔جس کی نمایاں کاسٹ میں مدھو، رانی جی، شازیہ بلوچ،عروشی ملک، ثنا بلوچ، ماہی ملک،وقاص کیدو، طارق پرنس،کاشف بلال، دانیال مغل، بلا ڈانس ماسٹر،اور دیگر شامل ہیں، ڈرامہ کے پروڈیوسر عثمان چوہدری،سجاد چوہدری ہیں، جبکہ ہدایات راجہ مشتاق حیدر کی ہیں،ڈرامہ موضوع کے اعتبار سے بھی پسند کیا جا رہا جس میں ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی دیا جا رہا ہے، ڈرامہ کا مین کردار فلمسٹار مدھو کا ہے ، ان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی محبتوں کی مشکور ہوں، تمام شہروں میں مرے کام کے دیوانے موجود ہیں، ستارہ تھیٹر میں پرفارم کر کے ہمیشہ اچھا لگا، اس لیئے بار بار یہاں آتی ہوں، شازیہ بلوچ نے کہا کہ حاجی شفیق نہائیت نفیس انسان ہیں، اک نے پلے میں کام کر کے اچھا لگا، اور خاص کر میرے پر ستار میرے کام کو سراہتے ہیں،طارق پرنس، ماہی ملک، وقاص کیدو، دانیال مغل سبھی کے کام کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، خاص کر بلا ڈانسر کافی عرصہ کے بعد مدھو کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، حاجی شفیق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھی تفریحی ڈرامہ پیش کرنے کی کوشش کی اس وجہ سے لوگ آتے ہیں، مگر پتہ نہیں کچھ لوگ جیلس بھی ہو جاتے ہیں، کسی کی کامیابی سے خوش ہونا چاہیے،

شیئرکریں
  • 31
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں