مجھے میری توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی،گلوکارہ فلک اعجاز

میڈم نورجہاں میری آئیڈیل ہیں، میری جیسی کئی گلوکارائیں ان کو گا کر گلوکارہ بنیں،

لاہور(شوبز رپورٹر)اپنے پرستاروں کی محبت کا شکریہ کیسے ادا کروں میرے پاس الفاظ نہیں، مجھے میری توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی، ان خیالات کا اظہار، گلوگارہ فلک اعجاز نے ایک ملاقات میں کیا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فلک اعجاز نے کہا کہ میوزک باقاعدہ سیکھا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری ہے، کیونکہ یہ ایک مشکل شعبہ ہے ، جس میں انسان ساری زندگی بھی سیکھتا رہے تو وہ خود کو مکمل نہیں کہہ سکتا، میڈیم نورجہاں میری آیئڈیل ہیں، اور مجھ جیسی کئی گلوکارائیں میڈیم نورجہاں کو گا کر فیلڈ میں ان ہوئیں اور نام اور مقام بنایا ، مگر میڈم نورجہاں کا اپنا ایک مقام تھا اس مقام تک نا کوئی پہنچا نا پہنچ سکتا ہے، ایک سوال کے جواب میں فلک اعجاز نے کہا کہ میرا ایک میڈلے عوام میں بہت مقبول ہوا، اب میڈلے تو نہیں مگر ڈیوٹ البم پر کام جاری ہے، کچھ کام باقی رہ گیا تھا جو محرم کی وجہ سے روکا تھا، اب جلد ہی مکمل کروں گی، فلک اعجاز نے کہا کہ میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوئی اپنے کام سے کام رکھتی ہوں فضول لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے منفرد پہچان بنائی اب اس کو برقرار رکھنے کی تگ و دو میں ہوں،

شیئرکریں
  • 20
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں