فلم میں نامور فنکار کام کریں گے، نئے فنکاروں کے آڈیشن جلد ، لاہور، کراچی، اسلام آباد میں ہوں گے،
لاہور(شوبز رپورٹر)اپنی آنے والی فلم’’فوجی‘‘کے ذریعے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سکرپٹ پر کام جاری ہے، اور فنکاروں سے معائدے کیئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار’’بگ ویژن انٹرٹینمنٹ ‘‘کے روح رواں ڈائریکٹرشازی خان نے ایک ملاقات میں کیا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کے پراجیکٹ پر کافی عرصہ سے کام جاری تھا، سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے، بس نوک پلک سنوارنا باقی ہے، رائٹر ماہ نور راجہ نے سکرپٹ پر بڑی محنت کی ہے، اس فلم کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے روشناس کروائیں گے، اس سلسلے میں فنکاروں سے معائدے ہو رہے ہیں،کاسٹ میں ملک کے نامور فنکار شامل ہوں گے جن کا اعلان کچھ عرصہ بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، کچھ نئے فنکاروں کی بھی ضرورت ہوگی ، اس کے لیئے بہت جلد لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مقامی ہوٹلوں میں آڈیشنز کیئے جایءں گے، شازی خان نے بتایا کہ فلم کا سکرپٹ ماہ نور راجہ کا ہے جبکہ ڈی او پی اقبال شاہ ہوں گے،اور یہ ’’بگ ویژن انٹرٹینمنٹ‘‘کی پیشکش ہے، کچھ ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے بھی شامل ہوگی، یاد رہے کہ ماہ نور راجہ اور شازی خان آجکل ایک سٹکام ’’دغا باز رے‘‘ کی ریکارڈنگز بھی کر رہے ہیں