لاہور(شوبز رپورٹر) قذافی سٹیڈیم ہال 2’’میں ’پیش کیاجانے والا سٹیج ڈرامہ ’محبت 20,20‘‘عوام کی پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، عوام کا بے پناہ رش، اکثر شائقین نے ڈرامہ سیٹرھیوں پر بیٹھ کر دیکھا، تفصیلات کے مطابق رائٹر و ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کا ڈرامہ’’محبت 20=20‘‘عوام میں کافی پسند کیا جا رہا ہے، یہ ڈرامہ علی عیسی اینڈ کمپنی کی پروڈکشن ہے ، جس کے پروڈیوسر علی اصغر ہیں، جبکہ آرگنائزرز میں طاہر انجم، حاجی احمد، اور ظہیر عادل شامل ہیں کاسٹ میں ماریہ مسکراہٹ، مشی رانا،علیشاہ بٹ،حنا علی، سویرا خان، سونیا ملک محبوب مستانہ،شجر عباس، فضل عباس،انور ماہی، امتیاز مغل،نرالہ چن، اور ایم اے ٹھاکر شامل ہیں،ایک سوال کے جواب میں ایم اے ٹھاکر نے کہا کہ اس ڈرامے میں ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں اصلاحی پیغام بھی دیا گیا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے ڈرامے میں شائقین کو کوئی اچھا پیغام دوں، ایم اے ٹھاکر نے کہا کہ میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں مین کام سے کام رکھتا ہوں
Back to Conversion Tool
