ستارہ تھیٹر گجومتہ کے روح رواں حاجی محمد شفیق نے ایک ملاقات میں کیا

لاہور(شوبز رپورٹر) ستارہ تھیٹر میں ہمیشہ اچھا ڈرامہ پیش کرنے کی کوشش کی، مگر کچھ لوگ منفی پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ستارہ تھیٹر گجومتہ کے روح رواں حاجی محمد شفیق نے ایک ملاقات میں کیا،پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہالوگ ڈرامہ دیکھنے آتے ہیں جس میں تفریح کا پہلو بھی ہوتا، اور کوئی نا کوئی مثبت پیغام بھی، تھیٹر کی بد نصیبی کہ اب فیملیز کم آتی ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ فیملیز بالکل نہیں آتیں، ہمارے اکژڈراموں میں فیملیز خصوصی طور پر آتی ہیں، آجکل ہمارا ڈرامہ ’’نچدی میرے نال‘‘کو عوام کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے، جس کی کاسٹ میں فلمسٹار مدھو کے علاوہ شازیہ بلوچ، رانی جی، ماہی ملک،عروشی ملک، ثنا بلوچ،اعجاز بیلی، طارق پرنس، وقاص کیدو،دانیال مغل اور بلا شامل ہیں، اس کے پروڈیوسر فیصل چوہدری ہیں، اس ڈرامے میں مدھو کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، حاجی شفیق نے کہا کہ میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ، کچھ شر پسند عناصر میرے اور تھیٹر کے خلاف منفی باتیں پھیلا رہے ہیں

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں