ہماراکامیڈی سٹکام’’دغا باز رے‘‘عوام میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دے گا

لاہور(شوبز رپورٹر)ہماراکامیڈی سٹکام’’دغا باز رے‘‘عوام میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دے گا، اس کی ریکارڈنگ آجکل لاہور کی مختلف لوکیشنز پر زورو شور سے جاری ہے،ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر چوہدری مبین کمبوہ نے ایک ملاقات میں کیا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سٹکام کی کہانی بہت زبردست ہے، جسے ماہ نور راجہ نے لکھا ہے اور اس کی ڈائریکشن شازی خان کی ہے، چوہدری مبین کمبوہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا سٹکام عام ڈگر سے ہٹ کر ہے،اور چینلز پر چھائے جمود کو بھی توڑے گا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیف جسٹس نے اچھا فیصلہ کیا جو پاکستانی چینلز پر ہندوستانی ڈراموں پر مکمل پابندی عائد کی ہے اس سے فنکاروں اور پروڈکشن ہاؤسز والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اب بہت سے پاکستانی ڈرامے جو رکے ہوئے تھے وہ بھی آن ائیر ہوں گے اور نیا کام بھی زیادہ سے زیادہ ہوگا،چوہدری مبین ملک نے کہا کہ پروڈکشن کا پہلا تجربہ ہے، کامیاب ہوگا مزید پروڈکشن بھی جاری رہے گی

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں