مفاد پر ست لوگ شوبزانڈسٹری کو تباہ کر رہے ہیں ،باؤاصغر

جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے کسی اور ملک میں نہیں ،مفادپرستوں کی وجہ سے انڈسٹری پیچھے ہے
لاہور( شوبز رپورٹر)مفاد پرست لوگ شوبزانڈسٹری کو تباہ کر رہے ہیں ان سے انڈسٹری کو بچانا ہوگا ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر باؤ اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ شوبز سے وابستہ سب لوگ مخلص ہو جائے تو آج بھی پاکستان شوبز انڈسٹری سب سے آگے ہے کیونکہ جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے کسی اور ملک میں نہیں مگر کچھ منافق اورمفاد پرست لوگ ہیں اپنے مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کرنا ان کی فطرت ہے اور مطلب نکل جانے کے بعد یہ لو گ بدل جاتے ہیں ،باؤ اصغر نے مزید کہا کہ مفاد پرست اور منافق لوگ کسی شعبہ میں بھی ہو وہ نقصان دیتے ہیں ایسے لوگوں سے بچنا ہو گا اچھے اور برے کی پہچان کر کے چلنا ہوگا ۔

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں