رپورٹ، انجم شہزاد، تصاویر، نومی سٹوڈیو
شالیمار تھیٹر لاہور کے علاقہ کینٹ میں واقع خوبصورت تھیٹر ہے، جس میں پیش کیئے جانے والے ڈرامے ہمیشہ عوام میں مقبول ہوئے ہیں، اور شالیمار تھیٹر کے ڈرامے نا صرف قریبی علاقوں کی مکین شوق سے دیکھتے ہیں، کیونکہ ان کو تفریح کے لیئے ڈرامہ دیکھنے دور دراز جانا پڑتا تھا، اور شالیمار تھیٹر میں ہمیشہ بڑی کاسٹ کے ڈرامے پیش ہوئے جس وجہ سے لاہور کر دور دراز علاقوں کے علاوہ بیرون شہر سے بھی لوگ آتے ہیں، اس کامیابی کا سہرا تھیٹر کے روح رواں ملک طارق کو جاتا ہے، جو اپنے دیرینہ دوست معروف ڈرامہ ڈائریکٹر اجمل ملک کے ساتھ چار سال سے زائد عرصہ سے عوام کو میعاری تفریح فراہم کر رہے ہیں، گزشتہ ڈرامہ بھی عوام میں مقبول ہوا جبکہ آجکل جو ڈرامہ 146146پگلی دیوانی145145 چل رہا ہے، عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آ رہا ہے، ڈرامہ کا ڈائریکٹر رائٹر حسب سابق ڈاکٹر اجمل ملک ہیں، ان کے معاون فیصل لاہوری ہیں، پروڈیوسر ، علی طارق، اور حسن طارق ہیںجبکہ کاسٹ میںآفرین پری،سدرہ نور،واردہ، ہیر جٹ،پنکی پریِ،اقرا چوہدری،سرفراز طیکی،حامد رنگیلا،مختار چن، گڈوکمال،اسد مکھڑا،رضی خان، بشی خان،ساجد پیارا،شامل ہیں، ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کی کہانی بڑی زبردست ہے اور میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ تفریح کے ساتھ کوئی نا کوئی میسج بھی دوں، اسی لیئے شائقین میرا ڈرامہ پسند کرتے ہیں،