انڈین مواد کی بندش،چیف جسٹس آف پاکستان کا بہتر اقدام،

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے مطابق پاکستانی چینلز پر تمام انڈین ڈراموں اور اشتہارات پر پابندی لگا دی گئی، جس پر پاکستانی فنکاروں،اور پروڈکشن ہاوسز نے اس اقدام کو بہتر قرار دیا ہے، کیونکہ اس وقت بہت سے پروڈکشن ہاوسز کے ڈرامے بن کے ڈبوں میں بند پڑے تھے، کیونکہ انڈین ڈراموں کی وجہ سے پاکستانی چینلز نے بہت سے ڈرامے لینے سے انکار کردیا تھا، یا بجٹ بہت کم دیتے تھے، رہی سہی کسر ترکی کے ڈراموں نے نکال دی تھی،جو بہت کم بجٹ میں ملتے تھے، اب انڈین ڈراموں کی بندش سے وہ رکے ہوئے ڈرامے بھی آن ائیر ہونا شروع ہو جائیں گے، فنکاروں کا کہنا ہے کہ انڈین فلموں پر بھی پابندی لگائی جائے، تا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی عروج کی جانب گامزن ہو

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں