لیو پروڈکشن، لیو سٹائل ایوارڈز ، فیشن شوز،اور ایونٹس کے ساتھ نئے اور مشہور سنگرز کی ویڈیوز بھی بنا رہی، جس کی ایک کڑی ’’شیر میانداد خان کا ’’اتھرا عشق‘‘ہے، ڈولی، سی ای او لیو پروڈکشن
گانا اب سننے کے ساتھ دیکھا بھی جاتا ہے، ویڈیو جتنا اچھا اور میعاری ہوگا، اتنا عوام میں مقبول ہوگا، یہ بھی ضروری نہیں کہ اچھا ویڈیو ہیوی بجٹ کا محتاج ہو،
(رپورٹ،انجم شہزاد)
گلوکار شیر میانداد خان کا نام قوالی کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیں، ان کے خاندان میں قوالی نسل در نسل چلتی آ رہی ہے، ان کے والد میاں داد خان، کا شمار بر صغیر کے نامور قوالوں میں ہوتا ہے، اور ان کے بڑے بھائی استاد بدر میانداد خان قوال نے دیگر نامور قوالوں اور نصرت فتح علی خان کی موجودگی میں ایک منفرد مقام بنایا،اور شیر میاں داد خان نے اپنے خاندان کا نام آگے بڑھایا، اور دنیائے قوالی میں ایک الگ پہچان بنائی ، نا صرف قوالی، بلکہ غزلوں میں بھی نام بنایا، ان کے گائے ہوئے بہت سے گیت، غزلیں عوام میں بے پناہ مقبول ہوئیں، ڈراموں اور فلموں میں بھی ان کے گیت ، غزلیں، قوالیاں، ہٹ ہوئیں،آجکل بھی ان کی ایک ویڈیو’’اتھراعشق‘‘کی دھوم مچی ہوئی ہے، جو’’ لیوپروڈکشنز‘‘کے زیر اہتمام تیار کی گئی ہے، اس میں اداکارہ و ماڈل ’’ڈولی‘‘ ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آئیں گی، ان کی ساتھ ماڈل ، ’’ارحم‘‘نے بھی ماڈلنگ کی ہے،ویڈیو کی ڈائریکشن ذیشان لودھی نے دی ہے،جبکہ ڈی او پی زین شاہ ہیں، گزشتہ دنوں اس حوالے سے اداکارہ، ماڈل، اینکر ’’ڈولی‘‘اور شیر میانداد خان سے خصوصی گفتگو ہوئی،شیر میانداد خان نے کہا کہ قوالی کے حوالے سے نام اور پہچان ملی،مگر گائیکی کے حوالے سے غزل اور گیت کا ایک الگ مقام ہے، عوام نے جس طرح قوالی کی فیلڈ میں پسند کیا اسی طرح میرے گائے ہوئے گیت اور غزلوں کو بھی ہمیشہ سراہا، یہی وجہ ہے کہ قوالی کے ساتھ ساتھ گیت اور غزلیں بھی ریکارڈ کرواتا رہتا ہوں، پہلے لوگ قوالوں کو درباروں اور محفلوں میں پڑھنے والا ہی سمجھتے تھے، مگر اب ہر طرح کے ایونٹس میں قوالوں کو بلایا جاتا ہے، شیر میانداد خان نے کہا کہ میرا حالیہ ویڈیو’’لیو پروڈکشنز‘‘ کے زیر اہتمام بنایا گیا ہے، جس کی سی ای او ’’ڈولی‘‘ ہیں، ان کے بہت سے ایونٹس میں پرفارم کر چکا ہوں اور اب ان کی پروڈکشن میں میرا ویڈیو’’اتھراعشق‘‘بنایا گیا جس کی ڈائریکشن ذیشان لودھی نے دی ہے، ان کی محنت سکرین پر نظر آرہی ہے، ڈی او پی زین شاہ نے مجھے اور ماڈل ڈولی، ارحم، کو خوبصورتی سے ایکسپوز کیا ہے، یہ ان کا ہی کمال ہے، کیونکہ ہر کیمرہ مین اور ڈائریکٹر کا کام کرنے کا اپنا سٹائل ہوتا ہے ، اس ویڈیو میں میرے پرستاروں کو واضع فرق دیکھنے کو ملا تبھی پسند کیا جا رہا ہے، ماڈل و اداکارہ، اینکر ’’ڈولی نے کہا کہ ہمارا پروڈکشن ہاؤس اپنے پروگرامزاور ویڈیوز کے ذریعے جہاں نیا ٹیلنٹ متعارف کروا رہا ہے، وہیں نامور فنکاروں کی ویڈیوز بھی بنا رہا ہے، اسی کی ایک کڑی نامور قوال، استاد شیر میانداد خان کی نئی ویڈیو ’’اتھراعشق‘‘ بھی ہے، اس کی شاعری اور میوزک بہت زبردست ہے، اور ڈائریکٹر ذیشان لودھی نے اچھا سٹوری بورڈ لکھا اور ویڈیو شوٹ کیا،ڈولی نے کہا کہ استاد شیر میانداد خان کے ساتھ کام کر کے بڑا اچھا لگا، ڈولی نے کہا کہ اچھا ویڈیو کسی بھی سنگر کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ ویڈیو جتنا اچھا ہوگا لوگ اسے زیادہ دیکھیں گے کیونکہ گانا اب سننے کے ساتھ دیکھنے کی چیز بن چکا ہے، مگر مشہور فنکاروں کے ساتھ یہ بات نہیں کیونکہ ان کا نام ہی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے اور اگر ساتھ ویڈیو بھی اچھی ہو تو سونے پر سہاگہ والی بات ہو جاتی ہے، ’’ڈولی ‘‘ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ ساتھ ساتھ جاری ہے، دونوں جگہ پر کام کرنا اچھا لگتا ہے، اگر ٹیلنٹ ہو تو بندہ ایک سے زیادہ جگہوں پر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتا ہے،معروف ویڈیو ڈائریکٹر ذیشان لودھی نے کہا کہ گانا سننے کے بعد ویڈیو بنانے کا عمل ہے، آواز، شاعری، انداز ہر چیز کو مد نظر رکھ کر کام کیا جائے تو اچھا ہوتا ہے، اس گیت کو جب سنا تو محنت سے سٹوری بورڈ بنایا، اور ویڈیو پر محنت کی جس کا صلہ مل رہا ہے، میں ہر پراجیکٹ پر محنت کرتا ہوں، مگر جب کسی نامور سنگر کی ویڈیو ہو اس پر زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی کیونکہ اس کو لوگ زیادہ باریک بینی سے دیکھتے ہیں، میرا کام کا اپنا سٹائل ہے، میں اپنے ہر ویڈیو پر محنت کرتا پسند عوام نے کرنی جب ہٹ ہو تو محنت کا صلہ مل جاتا ہے، آخر میں شیر میانداد خان نے کہا کہ ’’لیوپروڈکشنز‘‘ کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا ان کے ساتھ مزید بھی کام جاری رہے گا،چند اور پراجیکٹس بھی جلدی منظر عام پر آئیں گے،